ضلع میدک میں ضلعی جماعت کی تشکیل قوم کی خدمت کا جذبی رکھنے والوں سے شرکت کی اپیل۔
میدک
(پریس نوٹ)
مفتی خواجہ شریف مظاہری آرگنائزر جمعیۃ علماء ضلع میدانی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ہند ایک اصولی خالص مذہبی تنظیم ہے، یقیناً جمعیۃ ہی وہ نمائندہ تنظیم ہے، جو ملت اسلامیہ کے تمام تقاضوں کو پوری کرنے کی اہلیت، اور ملت کو متحد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،
مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب مدظلہ کی ایماء، حافظ فہیم الدین منیری صاحب مدظلہ کی ہدایت پر مفکرملت مولانا جاوید علی حامی صاحب مدظلہ کی صدارت میں بتاریخ 11 نومبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد قوت الاسلام میدک میں جمعیۃ علماء کی ضلعی جماعت کی تشکیل جارہی ہے،
جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی صاحب مدظلہ جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا شرکت فرمائیں گے، لہذا آپ سے اس اہم موقع پر شرکت کی پرخلوص درخواست حافظ ندیم منہاجی، حافظ معین منہاجی، سید عنایت محمد افسر ودیگر نے کی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔ 9396949590________9676470771