مفتی عمران خان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کا خطاب۔
حیدرآباد
( پریس نوٹ)
محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق 14 نومبر 2021 بروز اتوار بعد نماز عصر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے تعلقہ یلاریڈی کا انتخابی اجلاس حافظ محمد مشتاق احمد صاحب حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی عمران خان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ملک و ملت کے لیے مستقل سرگرم عمل جماعت ہے؛ جس کے اکابر کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں یہ ملک انگریزوں سے آزاد ہوا، امیر الہندحضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں ملک کے چپہ چپہ میں جمعیۃ علماء ہند بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے،

حضرت مولانا مفتی غیاث الدین قاسمی رحمانی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی ہدایت پر پوری ریاست میں انتخابات منعقد ہورہے ہیں؛ الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی و اسماعیل صاحب نے مبصر کی حیثیت سے شرکت کی
باتفاق رائے عبود بن سعید صاحب جمعیۃ علماء تعلقہ یلاریڈی کے صدرمنتخب ہوئے، نائبین صدور کے لئے مولانا احمد اللہ صاحب، حافظ محمود صاحب جبکہ جنرل سکریٹری کے لئے محمد عمران صاحب، سکریٹریز کیلئے افتخار آصف اور عبدالرزاق صاحب کو طئے کیا گیا
خازن کیلئے شیخ مجیب صاحب اور بحیثیت سرپرست ومشیر توحید صاحب واراکین شوریٰ، الحاج خواجہ پاشاہ صاحب، الحاج سید میر صاحب، الحاج محمد مولوی سعداللہ صاحب، محمد معین صاحب، سید خورشید احمد صاحب کو منتخب کیا گیا، حافظ مشتاق حلیمی کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہونچا۔