جمعیت علماء ہند ملک و ملت کے لیے مستقل سرگرم جماعت

تازہ خبر تلنگانہ

اکابر کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں یہ ملک انگریزوں سے آزاد ہوا
جمعیۃ علماء ہند بانسواڑہ تعلقہ یونٹ انتخاب
حیدرآباد:16؍نومبر
(پریس نوٹ )
محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق آج 14 نومبر 2021 بروز اتوار بعد نماز ظہر جمعیۃ علماء ھند ضلع کاماریڈی کے تعلقہ بانسواڑہ کا انتخابی اجلاس حافظ محمد مشتاق احمد صاحب حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی صدارت میں مسجد عرفات بانسواڑہ میں منعقد ہوا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی عمران خان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کہا کہ جمعیت علماء ہند ملک و ملت کے لیے مستقل سرگرم جماعت ہے جس کے اکابر کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں یہ ملک انگریزوں سے آزاد ہوا حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں ملک کے چپہ چپہ میں جمعیت علمائے ہند بے لوث خدمات انجام دے رہی ہیں

حضرت مولانا مفتی غیاث الدین قاسمی رحمانی صدر جمیعۃعلماء تلنگانہ و آندھرا کی ہدایت پر انتخابات منعقد ہورہے ہیں الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیت علماء کاماریڈی و اسماعیل صاحب نے مبصر کی حیثیت سے شرکت کی باتفاق رائے بانسواڑہ تعلقہ کے لیے جناب حافظ محمد عبد الکریم صاحب بحیثیت صدر منتخب ہوئے

نائبین صدور حافظ شکیل صاحب مفتی نوید صاحب عبدالعظیم صاحب جنرل سیکرٹری مولانا معراج صاحب، سکریٹریز محمد امتیاز صاحب محمد کبیر صاحب جبکہ خازن کی حیثیت سے مفتی محمد عمر بن عیسیٰ صاحب کو منتخب کیا گیا اراکین کی حیثیت سےمشیر الدین صاحب عبدالروف صاحب محمد ایاض صاحب مولانا نواز صاحب حافظ عثمان صاحب کو طئے کیا گیا اس موقع پر مولانا حافظ عبدالعلیم فاروقی صاحب آرگنائزر سکریٹری حلقہ جو کل مولانا نواز صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء گاندھاری جناب بشیر صاحب نائب صدر تنظیم المساجد عبدالروف صاحب مسجد عرفات بطور مشاہد شرکت کی