مولانا ابوالکلام صاحب صاحب صدر اور جناب سید آصف علی صاحب جنرل سکریٹری منتخب
جمعیۃ علماء ہند ملک و ملت کے لیے مستقل سرگرم جماعت ہے جس کے پیچھے اکابر کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔
حیدرآباد
(پریس نوٹ)
محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں ملک کے چپہ چپہ میں جمعیۃ علماء ہند بے لوث خدمات انجام دے رہی ہیں،
حضرت مولانا مفتی غیاث الدین قاسمی رحمانی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی ہدایت پر سرسلہ ضلع میں جمعیۃ علماء ہند کی انتخابی نشست حافظ محمد فہیم الدین منیری نائب صدر تلنگانہ و آندھرا کی صدارت میں جامع مسجد گھنبی راؤ پیٹ میں منعقد ہوئی،
جس میں بطورمہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا نے شرکت کی اور انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ علماء ہند ملک و ملت کے لیے مستقل سرگرم جماعت ہے، جس کے پیچھے اکابر کی بے پناہ قربانیاں ہیں، جبکہ الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی و حافظ محمد یوسف حلیمی انور مبصر کی حیثیت سے انتخاب کروائے
نو منتخب عہدیداروں کی تفصیل یہ ہے، مولانا حافظ ابولکلام صاحب ضلعی صدر، جنرل سکریٹری کیلئے جناب سید آصف علی صاحب کو منتخب کیا گیا، اور نائبین صدور مفتی محمد ارشد صاحب، حافظ عرفان صاحب، وحمید الدین خالد صاحب، سکریٹریز حافظ احمد صاحب، شیخ یاسین صاحب، محمد قطب الدین، محمد ایوب صاحب یلاریڈی پیٹ ایسے ہیخازن کیلئے سید نصرت اللہ حسینی صاحب طئے کئے گئے ہیں،

اراکین شوریٰ کے لئے مولانا صغیر الدین صاحب، مولانا محمد علی صاحب، حافظ علیم الدین صاحب، حافظ شمشاد عالم صاحب، قاری مجاہد صدیقی صاحب، محمد محبوب علی صاحب صدر جامع مسجد گمبھیراؤ پیٹ کو نامزد کیا گیا،
اس موقع پر مولانا منظور مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، حافظ تقی الدین نے بطور مشاہد شرکت کی سرسلہ ضلع سے تعلق رکھنے مختلف منڈل و دیہات کے علماء وحفاظ وذمہ داروں و جمعیۃ علماء کے ممبران نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی،