نظام آباد
پریس نوٹ
آج بتاریخ 15/ڈسمبر 2021 بروز چہارشنبہ دفتر جمعیۃ علماء نظام آباد پرمشاورتی اجلاس بصدارت مولانا سید سمیع اللہ صدرجمعیۃ علماء ضلع نظام آباد منعقد ہوا
جس میں شہرومضافات نیز سلم علاقوں اوراطراف واکناف کے قصبہ جات ودیہاتوں میں دینی بے راہ روی جس تیزی سے عام ہوتی جارہی ہے اور جس کے انتہای برے نتائج جو سامنے آرہے ہیں ان حالات پر غوروخوض کیا گیا اور زمینی سطح پر اصلاحی محنتوں کا آغاز کرنے کے سلسلہ میں چند تجاویز منظور کی گئیں
جس میں ہر ماہ کسی نہ کسی محلہ میں خواتین کا اجتماع محلہ واری سطح پر ائمہ وعلماء کی نگرانی میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کا قیام منشیات کے خلاف شعور بیداری مہم انسدادجرائم کے لےء محنت اور قانونی اصولوں کی پاسداری مہم وغیرہ امور شامل ہیں یہ کمیٹی ان شاء اللہ اسلامی نکاح کو عام کرنے اور غیر اسلامی رسوم ورواج کے خاتمہ کےلےء مضبوط کوشش کرے گی
اوقات کے صحیح استعمال کے لےء کارنر میٹنگ جیسے عمومی مسائل پر متحدہ طورپرکام کرے گی

ان شاء اللہ بہت جلد پورے عزم وحوصلہ کےساتھ نوجوان علماء وائمہ اس کام کی شروعات کریں گے عوام وخواص اور تمام ہی مسلمانوں بطور خاص نوجوانوں سے اپیل ہیکہ وہ اس سلسلہ میں ساتھ دیں اور ایک صالح معاشرہ کی تشکیل کےلےء علماء کرام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا تعاون پیش کریں جس میں جو صلاحیت ہےبوہ اس کام میں لگاے اور قوم وملت اورملک کی ترقی میں اہنا کردارنبھائیں
اس موقع پر مفتی عبدالمبین قاسمی نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوے کہا کہ عہدہ کی خواہش کے بغیر ہم سب کو مل کر معاشرہ کی صلاح وفلاح کے لےء کام کرنا چاہیے اور یہ ذمہ داری جو مجھے علماء کرام کی جانب سے سپرد کی گیء ہے اگر آپ علماء وعوام کا تعاون ساتھ رہا تو بحسن وخوبی کام کا آغاز کیا جاسکتا ہے
مولانا سید سمیع اللہ صاحب نے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتےہوے اصلاح معاشرہ کی ضرورت بتای
مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی مولاناارشد علی قاسمی مفتی اعجاز حافظ عبدالولی حافظ ابراہیم حافظ نسیم اللہ غازی حافظ ابراہیم اشاعتی حافظ عامر مفتی الماس مولانا قمرالدین مولاناصادق حافظ عقیل الدین مولاناعبدالمبین مولاناعبدالناصر نے اپنی تائید کا اعلان کرتے ہوے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اورمفتی صاحب کے ساتھ مل کر منظم کام کرنے کا عزم کیا
اخیر میں صدراجلاس کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا