آئندہ ماہ منعقد ہونے والے زیڈ آر ایس نظام آباد پریمیر لیگ میں ٹیم حصہ لے گی
نظام آباد
(پریس نوٹ)
نظام آباد میں آئندہ ماہ نئے سال جنوری میں زیڈ آر ایس نظام آباد پریمیر لیگ 2022 کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں فوراسٹار میڈیا ٹیم حصہ لے رہی ہے۔
فور اسٹار میڈیا ٹیم کے اسپانسر محمد نعیم قمر ایڈیٹر عوام ٹی وی، محمد غوث ایڈیٹر محور نظام آباد، ایم اے ماجد اسٹاف رپورٹر سہارااور افضل خان پرواز ٹی وی ہیں

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ حال ہی میں ان چار صحافیوں کی جانب سے نظام آباد میں عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس میں مختلف شعبہ حیات میں خدمات انجام دینے والے افراد بالخصوص طلباء کو ان کی کارکردگی پر تہنیت پیش کی گئی تھی۔
اسپورٹس کے شعبہ میں نوجوانوں کو ترغیب دینے کی غرض سے فور اسٹار میڈیا ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کے کیپٹن اسلم خان اور وائس کیپٹن فضل خان ہے۔
جس طرح عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا فور اسٹار میڈیا کی جانب سے کرکٹ ٹورنمنٹ میں بھی شاندار مظاہرہ کا سلسلہ جاری رہیگا۔