طلباء اپنے وقت کی قدرکرتے ہوے دین ودنیا کی تعلیم پر توجہ دیں

تازہ خبر تلنگانہ

مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی ودیگر علماء کرام کے خطاب
نظام آباد:23؍ڈسمبر
(پریس نوٹ)
شہر نظام آباد میں قائم کردہ اصلاح معاشرہ کمیٹی نے مختلف عناویں پر عوام الناس پرمحنت کرنے کو اپنا میدان بناتے ہوے کل ناگارام تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول اور کالج کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے اجازت لے کر ان طلباء میں آصلاحی پروگرام منعقد کرتے ہوے انہیں اچھی تعلیم حاصل کرنے اور وقت کی قدردانی کرنے کی تلقین کی

اس موقع پر سکریٹری اصلاح معاشرہ کمیٹی مفتی عبدالمبین قاسمی نے کہا کہ نوجوان ہی سماج کو وہ طبقہ ہے جس کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل ہوتا ہے اس لئے اساتذہ کرام اور آلات علم کااحترام کرتے ہوے اپنی اوقات کا تحفظ کریں محنت ولگن اورپوری فکر کے ساتھ اپنی تعلیم وتربیت پر توجہ دیں اس لے کہ اگر یہ وقت گذرگیا تو پھر دوبارہ ہاتھ نہیں آتاہے یہ زندگی مثل برف آہستہ آہستہ گھلتی جارہی ہے اس برف کو پانی بننے سے پہلے پہلےہمیں کام کا بنانے کی ضرورت ہے

جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے سکریٹری مولانامحمد ارشد علی قاسمی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ علم ایک دولت لازوال ہے جس کو انتہای جستجو اور فکر کے ساتھ حاصل کرنا چاہیے نیز تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی تربیت اور اخلاق کی جانب بھی توجہ دینا ضروری ہے ہم اپنے اخلاقیات سے ہی برادران وطن ودیگر قوموں کو دعوت حق پہونچا سکتے ہیں ہم اپنے کردار سے روے زمین پر انقلاب بپاکرسکتے ہیں بشرطیکہ ہمارے اندر وہ اخلاق آجائیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتلاے تھے اپنے ساتھیوں کے ساتھ خوش اسلوبی اور خندہ پیشانی سے ملنا ہر ایک کے حقوق ادا کرنا وغیرہ

جمعیۃ علماء مولاناسید سمیع اللہ صاحب نے صدارتی خطاب کرتے ہوے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں انسانیت کی خدمت کے لےء پیدا فرمایا ہے بلالحاظ مذہب وملت ہمیں انسانیت کے نافع بننا چاہیے ہر قسم کی برائیواں سے اجتناب کرتےہوے اوقات کی قدر کرنے کی ضرورت ہے لہوولعب لایعنی اور فضولیات سے اپنے آپ کو دوررکھتے ہوے صحیح اور اہم کاموں میں وقت کو صرف کریں اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھتے ہوے حصول تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں

غیرمسلم اسٹوڈینٹ کے ساتھ اچھا برتاؤ اور حسن سلوک کرتےہوے اپنی دینی ومذہبی تعلیمات سے ان کو متاثر کریں اس موقع پر حافظ ابراہیم اشاعتی مولاناابرارقاسمی کے علاوہ دیگر اساتذہ اور منتظمین نے شرکت واستفادہ کیا ان شاء اللہ اصلاح معاشرہ کمیٹی رفتہ رفتہ ایک ایک منکر کی جانب فکر کرکے اس سے معاشرہ کو پاک کرنے کی اس سعی کو جاری رکھے گی اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی سوسائٹی سے ملاقات کرکے اصلاحی پروگرام منعقد کرتی رہے گی