جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر کی جانب سے منعقدہ اصلاحی پروگرام سے قاری ذاکر حسین کا خطاب
دیوبند،3؍جنوری
(رضوان سلمانی)
جمعیتہ علماء شہر مظفر نگر کے زیر اہتمام مسجد انس قدوائی نگر مظفر نگر میں ایک اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں قیام مکاتب, جمعیتہ یوتھ کلب, ووٹ بیداری مہم کے تعلق سے غورو فکر کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت جمعیتہ کے شہر صدر حافظ محمد اکرام نے کی و نظامت کے فرائض قاری محمد افتخار نے انجام دئیے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی قاری ذاکر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج امت مسلمہ جن حالات سے گزر رہی ہے یہ انتہائی فکر کی بات ہے مگر افسوس یہ ہے کہ ہم لوگ حالات پر صرف تبصرہ کرتے ہیں اور اس بھی زیادہ قابل افسوس ہے کہ کام کرنے والوں پر تنقید کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ امت کا ہر فرد ماحول کو سازگار کرنے کی کوشش کرے خاص طور سے علماء امت کو بہت زیادہ فکر مند ہو کر عوام میں گھس کر محنت کرنے کی ضرورت ہے مسلم لڑکے و لڑکیاں بڑی تعداد میں شکوک و شبہات میں مبتلا ہو گئے
اسلامی عقائد شریعت پر عمل کرنا انکو بوجھ محسوس ہونے لگا شریعت پر عمل کرنا دشوار ہو رہا ہے اگر محنت نہ کی تووہ حالات اپنی آنکھ سے دیکھیں گے جن کا تصور بھی نہیں کر سکتے ارتداد کی آندھی چلنے کو تیار ہے بہت بڑی تعداد میں مسلم نوجوان نشہ کے عادی ہو گئے نشہ عام ہو گیا
ہمارے پاس کوئی چارہ ہی نہیں علاوہ کے جگہ جگہ دینی مکاتب کا قیام کیا جائے نسل نو کے ایمان و عقائد کی حفاظت مکاتب کے ذریعہ ہی ممکن ہے ہر حال میں بچہ وبچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرائیں ہر مسجد میں منظم مکتب کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
نو جوانوں کو نشہ کی بری عادت اور فحاشی سے بچانے کے لئے, بے راہ روی کا شکار نو جوانوں کو راہ راست پر لانے کے لئے نیز منظم اور با وقار شہری بنانے کے لئے جمعیتہ یوتھ کلب سے نو جوانوں کی وابستگی اشد ضروری ہے, نوجوان جسمانی اور ذہنی اعتبار سے مضبوط ہوں اور کار آمد زندگی گزاریں دینی شناخت اور پہچان کے ساتھ رہیں
اس کے لئے جمعیتہ یوتھ کلب کے ممبر بنکر اسکاؤٹ کی ٹریننگ لیں اور ملک و ملت کی خدمت کے جزبات کے ساتھ آگے بڑھ کر نفرتوں کو ختم کر ظلم و تشدد کے خلاف نبوی صلعم تعلیم کی روشنی میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر حافظ محمد اکرام, مولانا محمد احمد, حاجی وسیم عالم, قاری عبدالماجد, قاری محمد سلیم نے بھی خطاب کیا, پروگرام میں شریک علماء و دانشوران نے طے کیا کہ منظم مکاتب کا قیام کثیر تعداد میں کرائیں گے اور نو جوانوں کو جمعیتہ یوتھ کلب سے جوڑ کر اسکاؤٹ کی ٹریننگ دلائی جائے گی۔
پروگرام میں بطور خاص قاری شاہنواز, قاری محمد ہذیفہ, حاجی محمد شاکر, مولانا محمد افتخار, مفتی محمد طالب مولانا سمیع اللہ, بھائی محمد شمشاد, وغیرہ حضرات شریک رہے۔
