انجمن پرواز ادب کی جانب سے طرحی نشت کا انعقاد
دیوبند،3؍جنوری
(رضوان سلمانی)
گزشتہ شب انجمن پرواز ادب کی جانب سے ایک طرحی نشست کا انعقاد مولانا عیاض قاسمی کے مکان پر کیا گیا،جس میں طرحی مصرع ’’کسی کے حکم کا کتنا خیال ہم نے کیا‘‘پر تمام شعراء نے اشعار سنا کر سامعین کو محظوظ کیا۔
مشاعرے میں انجمن کے (سرپرست) جناب عبداللہ راہی صاحب و ماسٹر شمیم کرتپوری صاحب اور (صدرانجمن) – زہیر احمد زہیر کو اعزاز سے نوازا گیا۔
پسندیدہ اشعار سامعین کی پیش خدمت ہیں۔
خود اپنے آپ سے اکثر سوال ہم نے کیا ۔۔۔۔۔۔ کسی کے حکم کا کتنا خیال ہم نے کیا عبداللہ راہی
شمار کوئی نہ رنج و ملال ہم نے کیا ۔۔۔۔۔۔ کسی کے حکم کا کتنا خیال ہم نے کیا ماسٹر شمیم کرتپوری
بچھڑ کے اس سے نہ روئے کمال ہم نے کی۔۔۔۔ کسی کے حکم کا کتنا خیال ہم نے کیا زبیر احمد زہیر
بچھڑ کے اس سے نہ رشتہ بحال ہم نے کیا ۔۔۔۔۔ کسی کے حکم کا کتنا خیال ہم نے کیا ڈاکٹر کاشف اختر
بچھڑتے وقت نہ کوئی سوال ہم نے کیا ۔۔۔۔۔ کسی کے حکم کا کتنا خیال ہم نے کیا ولی وقاص
تمام عمر نہ سگرٹ کو چھو سکے ہم بھی ۔۔۔۔۔۔ کسی کے حکم کا کتنا خیال ہم نے کیا ذکی انجم صدیقی
تمام عمر جُھکا کے نظر چلے ہیں ہم ۔۔۔۔ کسی کے حکم کا کتنا خیال ہم نے کیا عبدالرحمن سیف
کبھی دراز نہ دست سوال ہم نے کیا ۔۔۔۔۔ کسی کے حکم کا کتنا خیال ہم نے کیا ڈاکٹر عدنان انور
اُدھر سے ایک اشارہ، اِدھر سے بس تعمیل ۔۔۔۔ کسی کے حُکم کا کتنا خیال ہم نے کیا ذکی ماہر
جلے بھی ہاتھ، نہ بجھنے دیا چراغوں کو ۔۔۔۔۔ کسی کے حکم کا کتنا خیال ہم نے کیا ناہید ثمر
ان کے علاوہ ند یم انور،انور حسین مضطرنے بھی اپنا کلام پیش کیا۔محفل میں محمد شکیل ، محمد فہیم،محمد شیراز،شعیب،یوسف،صائم عثمانی،ولی عثمانی،نبیل مسعودی،سعید احمد، کے علاوہبہت سی تعداد میں سامعین موجود رہے۔
