24 گھنٹہ میں مجرمین کو پکڑنے کا تیقن
نظام آباد
پریس نوٹ
محمد افضل الدین صدرعیدگاہ کمیٹی نے آج اپنے اراکین کے ہمراہ کمشنر آف پولیس مسٹر کے آر ناگراجوسے کمشنریٹ آفس میں ملاقات کرتے ہوے مبارکباددی تہنیت وشال پوشی کرتے ہوے شکایت درج کرائی کہ گذشتہ چند دن قبل وائس ایپ پہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جھاڑوں کے لگانے اور عیدگاہ میں کھیلنے کے لئےجگہ نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوے عیدگاہ کمیٹی کو گالیاں دی جارہی تھیں

جس پرپولیس کمشنر نے کہا کہ اس طرح کی حرکت انتہای نازیبا ہے اور عوامی سہولیات کی خاطر ہودے لگاے جارہے ہیں اورتیقین دیاکہ 24گھنٹے کے اندر اندر اس خاطی اور گالیاں دینے والے اسی طرح واٹس ایپ پر فاروڈ کرنے والوں کو گرفتار کرکے سزادی جاے گی انہوں نے فوری کارروای کرتے ہوے وائرل ویڈیو کو سائبر کرائم کو ارسال کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

اس موقع پر نائب صدرعبدالمنان رکن عبدالحی راحیل اور معتمد رؤوف عارف نے بھی پولیس کمشنر ناگراجو کا شکریہ اداکیا اور کمشنر نے انتباہ دیا کہ اس قسم کی ویڈیو بنانا اور اس کو فاروڈکرنا ایک قانونی جرم ہے جس سے نوجوانوں کو محتاط رہنا چاہیے خاطیوں کے خلاف جلد ازجلد کارروای کرتے ہوے ان کو بے نقاب کیاجاے گا
