جگتیال:14؍جنوری
(زین نیوز)
ضلع جگتیال کے دھرم پوری منڈل میں تل سنکرات کے تہوار کے موقع پرپیش آئے سانحہ میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق دھرم پوری کے برہمن واڑہ سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ نارم بٹلہ راجیشور مکان کی دوسری منزل پر تھی کہ اچانک بندروں نے حملہ کرنے کی کوشش کی بندردوں کے حملے بچنے کی کوشش اور خوف سے راجیشور ی نے اپنا توازن کھو بیٹھا اور د و منزلہ عمارت سے نیچے گر گئی جس کی وجہ سے خاتون کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی ۔
متوفی کے بھائی چندریا مطابق راجیشوری دوسری منزل پر چھڑ کر عمارت کا فرش دیکھنے گئی تھی کہ اچانک بندر حملہ ا ور ہوئے بندروں سے بچنے کی کوشش میں توازن کھو کر دومنزلہ عمارت سے نیچے گر گئی ۔
چندریا کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ بعد پنچنامہ نعش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔تہوار کے موقع پر موت سے خاندان میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی