جگتیال :15؍جنوری
(زین نیوز)
جگتیال ضلع کے ملا پور منڈل کے راگھوپیٹ سے تعلق رکھنے49سالہ والے مامری لکشمیا کا جو ٹی آرایس پارٹی موضع ہے صدر ہے بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسی موضع سے تعلق رکھنے والے داسری وینود نامی شخص سے متوفی لکشمیا کی گذشتہ کچھ سالوں سے آپسی مخاصمت چل رہی تھی ۔
اسی مخاصمت کے چلتے ان دونوں کے درمیان گذشتہ رات جھگڑا ہوگیااور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ جھگرے کے دوران داسری وینو نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ

کردیا جس کی وجہ سے ٹی آر ایس لیڈر لکشمیا شدید
ز خمی ہوگیا۔
جسے علجت میں دوخانے منتقل کرنے کے دوران وہ راستے میں ہی فوت ہوگیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ملا پور پولیس نے معاملہ درج کرلیا اور واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔اورنعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا
واضح رہے کہ اراضی کے تنازعہ کو لیکر ایک دن قبل مٹ پلی ڈیویژن کے ابراہیم پٹنم منڈل میں ٹی آریس لیڈر48سالہ راجندر کی قتل کی واردات پیش آئی تھی