صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے تقرر کے مسلۂ پر ایک نیا موڑ

بین الریاستی تازہ خبر قومی

حیدرآباد5؍جنوری
نمائندہ خصوصی
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ کے انتخاب کا مسلۂ ایک بار پھر نیا موڑ اختیار کرگیا ۔ سینئر کانگریس لیڈر مسٹر ٹی جنا ریڈی نے کانگریس ہائی کمان اور پارٹی کے سینئر قائدین سے یہ درخواست کی ہے کہ ناگر جنا ساگر حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات تک اسکو مؤخر رکھا جائے۔اس سلسلہ میں انھوں نے تلنگانہ کے لئے پارٹی کے اُمور کے انچارج و سکریٹر ی بوس راجوکے بشمول پارٹی ہائی کمانڈ سے بھی فون پر ربط پیدا کیا ۔اور بتایاکہ پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت کے لئے آپسی رسہ کشی ناگرجنا ساگر کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونگے۔اس پارٹی سے نقصان سے دوچار ہونا بھی پڑتا سکتا ہے قبل ازوقت صدر کی نامزدگی کو قطعیت دینے سے پارٹی قائدین کے درمیان آپسی اتحاد کے ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہے ۔مسٹر جنا ریڈی کی اس دو ٹوک وضاحت کے بعد پارٹی قیادت تجسس میں مبتلا ہوگئی ہے۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کے کمیٹی کے سربراہ کے انتخاب کے لئے پارٹی اُمور کے انچارج ورکن لوک سبھا مسٹر مانیکم ٹاگیورنے ضلع سطح سے لیکر ریاستی سطح کے قائدین سے پہلے ہی رائے حاصل کی اور اسکی رپورٹ ہائی کمانڈ کو بھی پیش کی ہے ۔ پارٹی حلقوں میں آج صبح سے ہی سینئر لیڈر مسٹر ٹی جیون ریڈی کا نام گشت کررہا تھا یہ بھی اطلاع تھی کہ صدرات کے لئے پارٹی قائدین کے درمیان آپسی اختلافات پر روک لگانے کے لئے ہائی کمانڈ نے جیون ریڈی کے نام کو تقریباً قطعیت دیدی اور صرف سرکاری طور اسکا اعلان باقی تھاچوں کہ جیون ریڈی ایک غیر متنازعہ اور تجربہ کار منجھے ہوئے سیاست داں ہیں ان کی تقرری سے پارٹی میں پیدا ہونے والےامکانی خلفشار پر قابو پانا ممکن تھا۔