بندگان خدا کے انسانوں کے لئےبلا لحاظ مذہب لنگر کا انتظام
بھیمگل:17؍جنوری
(زین نیوز)
منڈل بھیمگل ضلع نظام اباد تلنگانہ کے مدرسہ دارالعلوم امدادیہ کے گذشتہ دس سال کے دوران حافظ قرآن بننے والے طلباء کی جانب سے آج بازار کے دن ہندومسلم اتحاد کا ثبوت دیتے امن وامان کی فضاء کو عام کرنے کی نیت سے جامع مسجد بھیمگل کے روبرو لب سڑک تمام ہی بندگان خدا کے انسانوں کے لئےبلا لحاظ مذیب لنگر کا انتظام کیا گیا

جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور کھانا تناول کیا اور برادران وطن نے بھی ا س کام کو خوب سراہا اور کھانے میں شریک رہے
اس موقع پر ذمہ داران نے کہا کہ اس طرح کے کاموں سے گاؤں کی فضاء کو باہم استوار رکھنے اور ہندو مسلم اتحاد کو عام کرنا ہے
آج یہ پروگرام پورے حسن وخوبی کے ساتھ انجام پایا اور تمام ہی ذمہ داران کا شکریہ اداکرتے ہوے دعاء کی گی کہ اللہ پاک اس اقدام کو قبول فرماکر قریہ جات اور اس کے واسطہ سے ہورے ملک میں امن وامان کی فضاء کو عام فرماے دارالعلوم محمدیہ کے فارغ طلباء کے اس مثالی اقدام کو خوب سراہا گیا۔