حیدرآباد:26؍جنوری
(زین نیوز)
یوم جمہوریہ تقاریب کا آج یہاں پرگتی بھون میں جذبہء حب الوطنی کے ساتھ پورے جوش و خروش سے انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے قومی پرچم لہرایا اور مہاتما گاندھی و معمار دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصاویر کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔

یوم جمہوریہ کی اس تقریب میں متعدد عوامی نمائندے، چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور سی ایم او عہدیداران کے علاوہ دیگر اعلی سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔ بعد ازاں پریڈ گراؤنڈ اور آرمی میموریل میں وزیراعلی کے سی آر نے شمع روشن کرتے ہوئے شہید فوجی جوانوں کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔