بیدر۔ 6جنوری
عبدالصمد منجوالا
ہمہ جہت ترقی کے ذریعہ کرناٹک کو ملک میں ایک مثالی ریاست بناناہماراہدف ہے۔ بی ایس یڈیورپا وزیر اعلیٰ کرناٹک نے یہ بات کہی۔ وہ بید رشہر کے 20کروڑ کی لاگت سے تعمیرکردہ 100بستروں کے والدہ اور بچہ سرکاری اسپتال اور دیگر ترقیاتی کام کے افتتاح کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ کوویڈ، سیلاب،اور مالی مسائل کا امسال مسئلہ نہیں رہے گا۔ آنے والے دِنوں میں بید رضلع سمیت ریاست کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ریاستی حکومت سب کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے اعلان کیاکہ ریاستی حکومت آئندہ 5سال تک والدہ اور بچہ کی دیکھ بھال کے125 اسپتال کھولے گی ۔ آج 100بستروں پر مشتمل جس اسپتال کاافتتاح کیاگیایہ ایک جدیدترین اسپتال ہے جو والدہ اور بچوں کی24گھنٹے دیکھ بھال کرے گا۔اس ضمن میں ماہر معالجین کی ایک ٹیم یہاں موجودرہے گی ۔ اس کامقصد حاملہ اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح کو کم کرنا اورانھیں معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔ سال 2019کے پالیسی کمیشن کی درجہ بندی کے مطابق کرناٹک اور ٹمل ناڈو کوچھوڑکر کرناٹک کو بہترین نگہداشت والی ریاست ہونے پر فخر ہے۔ ریاست کا طبی نشانہ ملکی صحت کے نشانے سے زیادہ ہے۔ وزیر صحت اورخاندانی بہبود اور میڈیکل تعلیم ڈاکٹر سدھا کر نے اپنے خطاب میںکہاکہ ’’آج نجی اسپتال غریبو کے لئے مرکز بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ والدہ اور بچہ کااسپتال جن میں ماہر معالج ہیں ، غریبوں کے لئے معاون ہیں۔ انھوںنے بتایاکہ 2006میں اس وقت کے وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے 90کروڑروپئے سے اسپتال کاسنگ بنیاد رکھاتھا ، آج اسی اسپتال کاافتتاح ہواہے۔ محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے 2500مخلوعہ جائیدادوں پر آنے والے 15دِنوں میں تقررات کاعمل مکمل ہوجائے گا۔ دیگر ترقیاتی کام:۔ بیدر انجینئرنگ کالج ہاسٹل 5.22کروڑسے زائد روپئے ، سرکاری اسکول کے لئے 4.90کروڑ ، کالج کی عمارت اور طلبہ کی رہائش کی تعمیر ، 2.50 کروڑ روپئے کے خرچ سے دیہی علاقوں (منہلی ، کمٹھانہ ، اور بینک نلی) میں ترقیاتی کام کا آغاز کیاگیا۔ اس موقع پر بیدر APMC میں کام کرنے والے حمالوں کے لئے زمستاں پور کی اراضی کے حق پتر وزیراعلیٰ کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔ اس تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر لکشمن ساودی ، وزیر افزائش مویشیاں ، حج اور اوقاف اور ضلع نگران کاروزیر پربھو چوہان، رکن پارلیمان بھگونت کھوبا، ضلع پنچایت صدر نرملا ویجناتھ مانے گوپال، ایم ایل سی رگھوناتھ ملکاپورے ، ریاستی صنعتیں اور بنیادی سہولیات وترقیاتی بورڈ کے صدر ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے، بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان ، BUDAچیرمیں بابووالی ، ضلع پنچایت نائب صدر وجے کمار انیپا پاٹل ، محکمہ صحت اور خاندانی بہبودکے کمشنر کمار پانڈے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ردریش گاڑی، ڈی ایچ او وی جی ریڈی اور دیگر موجودتھے۔
