نئی دہلی6؍جنوری
زین نیوز ڈ سک
محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق ملک میں یومیہ اموات کی تعداد میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 12 دنوں سے ملک میں 300 سے کم نئی اموات درج کی گئی ہیں۔مرض کا تیزی سے پتہ لگانے، بڑے پیمانےپر مرض کی جانچ کرنے، معیاری طبی انتظامات کرنے اور دیگر موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی وجہ سے اموات کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے مریض کی شناخت کرنے، اسے الگ رکھنے اور وقت پر اسپتال میں علاج فراہم کرنے کی وجہ سے یہ نتیجہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔گزشتہ 7 دنوں میں ہندوستان میں فی ملین آبادی پر صرف ایک نئی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ موثر کووڈ مینجمنٹ اور مرکزی حکومت کی بہتر پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے۔دوسری بڑی حصولیابی یہ ہے کہ ہندوستان میں کل فعال معاملوں کی تعداد لگاتار کم ہوتی جارہی ہے۔ فی الحال فعال معاملوں کی تعداد ملک میں 227546 ہے۔ کل مثبت معاملوں میں فعال معاملوں کی حصے داری 2.2 فیصد (2.19 فیصد) سے نیچے ہے۔یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے روزانہ نئے صحت یاب ہونے والوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعدادمیں مجموعی طور پر کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21314 نئے افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے، جو لوگ متاثر ہوئے ہیں، ان کی کل تعداد اب 71 ہوچکی ہے۔
