ضلع جگتیال میں قتل کی واردات۔ کلہاڑی کے حملہ میں ٹی آرایس لیڈر ہلاک

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال: 2؍فروری
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیا ل میں قتل کی وارداتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ایک دن قبل ضلع جگتیال کے سارنگا پور منڈل میں 28؍سالہ بھوکیا لکشمن نامی نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی تھی ۔ آج شام جگتیال اربن منڈل کے موضع امبری پیٹا سابق ٹی آرایس گراما پریسڈنٹ و پولاس ‘پولاتیشور اٹیمپل چیئرمین ویرلہ شنکر کو کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔


بتایا جاتا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران وینکٹیش نامی شخص نے اپنے برادر نسبتی  ویرلہ شنکر پر کلہاڑی سے حملہ کردیا ۔ حملہ میں زخمی شنکر کو دواخانے منتقل کرنے کے دوران وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔افراد خاندان کے مطابق سالے اور بہنوائی کے درمیان اراضی کو لیکر گذشتہ کچھ دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔

واقع کی اطلاع پر جگتیال رورل پولیس نے مقام واردات پر پہنچ معائنہ کیا اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مقتول ویرلہ شنکرسابق ٹی آرایس گراما پریسڈنٹ و ‘پولاتیشور اٹیمپل چیئرمین تھا۔