حکومت ہند خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دے ۔ادریس مصباحی کا مطالبہ
حیدرآباد : 4؍فروری
(زین نیوز)
حافظ زکریا کی اطلاع کے بموجب حافظ و قاری مولوی محمد ادریس مصباحی سرگرم کارکن کل ہند مجلس اتحاد المسلمین حیدرآباد نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اس وقت قائدین میں صرف اویسی صاحب ہیں جو ایوانوں، کانفرنسوں اور جلسوں میں گرجتے ہیں، شیر کی طرح دھاڑتے ہیں۔ تقریر وبیان کے ذریعہ مردہ دلوں کو بیدار کرتے ہیں۔
مظلوم اور دلت کی آواز بن کر ان کی نمائندگی کرتے ہیں اویسی صاحب کی شخصیت ہندوستانی مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہے۔ ان پر جو جان لیوا حملہ ہوا ہم اسے جمہوریت پر حملہ سمجھتے ہیں اور اس حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
اور تمام برادران وطن ، جمہوریت پسند اور امن پسند لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس حملہ کی پر زور مذمت کریں۔ اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خاطیوں کو کڑی سزا دی جائے
