چیف منسٹر کے سی آر‘ یشودا ہاسپیٹل سے پرگتی بھون واپس۔ طبی رپورٹ کا انتظار

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد7؍جنوری
زین نیوز
وزیراعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤیشودا ہاسپٹیل راج بھون روڈ  سے سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون واپس ہوگئے جہاں  یشودا ہاسپٹیل میں خاندانی ڈاکٹرس ایم ویراؤپلمونوجسٹ‘ نونیتا ساگرماہرا مراض قلب‘ ڈاکٹر پرمود کی موجودگی میں یشودا ہاسپیٹل کے ڈاکٹروں نے انکا تفصیلی معائنہ کیا۔ بعد ازاں انکے معتدد ٹسٹ بھی کیے گے ان کے خون کے نمونے کے جانچ  کے بشمول آیم آر ائی ‘ سٹی اسکیان وغیرہ شامل ہیں جن کی رپورٹ کا ملنا باقی ہے جوں ہی یہ رپورٹ ملے گی ڈاکٹر س کے سی آر کے علاج ومعالجہ کا فیصلہ لینگے۔ واضح رہے کہ آج صبح چیف منسٹر کو پھیپھڑوں میں جلن کی شکایت کے بعدیشودہ ہاسپٹیل راج بھون روڈ منتقل کیا گیا ۔چیف منسٹر کے سی آ ر کی صحت کو لیکر کوئی تشویش کی بات نہیں ہے ۔چیف منسٹر کے ہمراہ ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی آر ‘ رکن قانو ن ساز کونسل مسز کے کویتا‘ رکن پارلیمنٹ سنتوش یشودا ہاسپٹل پہنچے تھے