سپریم کورٹ کا عبوری ضمانت دینے سے انکار
نئی دہلی :8؍فروری
(زین نیوز)
جیل میں بند سماج وادی پارٹی کے رہنما محمد اعظم خان کو منگل کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ۔سپریم کورٹ نے منگل کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما اور رام پور کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو 10 فروری سے شروع ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات میں تشہیر کے لیے عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا۔
اعظم خان نے 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے لیے مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔سپریم کورٹ نے ان کی عرضی سننے سے انکار کر دیا اور انہیں الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ایل ناگیشورا راؤ اور بی آر گوائی پر مشتمل بنچ نےاعظم خان کو متعلقہ عدالت سے رجوع ہونےکو کہاہے
چونکہ یہ معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس لیے یہ درخواست بھی وہیں داخل کی جانی چاہیے۔ وہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست پر جلد سماعت کی درخواست کر سکتے ہیں۔
بنچ نے کہا، "آپ ضمانت کے لیے 32 درخواستیں کیسے دائر کر سکتے ہیں؟ عدالت میں سیاست نہ لائیں،” اعظم خان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ رہنما کے خلاف 87 ایف آئی آر درج ہیں اور 84 میں انہیں ضمانت مل چکی ہے کپل سبل نے کہا کہ بار بار سماعت کی درخواست کے باوجود گزشتہ 3-4 مہینوں سے ضمانت کی عرضی نہیں لی جا رہی تھی
