بچوں کو دین وایمان کی عظمت بتانے اور احکامات اسلامیہ سے روشناس کرانے کی فکر کریں

تازہ خبر تلنگانہ

ادارہ تنظیم المکاتب نظام آباد کی جانب سے دینی تعلیم کا نظم
نظام آباد:9؍فروری
(زین نیوز)
والدین اپنے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد نے کل مسجد اسلامیہ میں منعقدہ سہ ماہی امتحان کے موقع پر کیا

جہاں ادارہ تنظیم المکاتب کے تحت 37طلباء وطالبات یومیہ دیڑھ گھنٹہ یونیفام اور پورے نظم وضبط کے ساتھ طلباء دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں نماز مغرب وعشاء ہر طالب علم کو مسجد اسلامیہ حاضر ہوکر پڑھانے کا اہتمام کیاجاتاہے

آج شہر نظام آباد کے مرکزی مدرسہ ادارہ مظہر العلوم کے قابل اساتذہ کرام مفتی عبدالماجد قاسمی مولاناابرارقاسمی حافظ عبدالرحمان مظہری نے طلباء اورطالبات کا امتحان لیا عمدہ کارکردگی پر اساتذہ کرام کو مبارکباددی اور خامیوں کی جانب نشاندہی کرتےہوے توجہ دلای

الحمدللہ شہر کے مختلف محلہ جات میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام تعلیمی مراکز قائم کرکے نئ نسل کے ایمان کے تحفظ اور دین کی ابتدای بنیادی احکامات سے واقف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے

مسلمانان نظام آباد اور مساجد کمیٹیوں وذمہ داران سے خواہش ہیکہ وہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں اس حوالہ سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور بچوں کو دین وایمان کی عظمت بتانے اور احکامات اسلامیہ سے روشناس کرانے کی فکر کریں اس موقع ہر حافظ محسن حافظ معز حافظ عادل حافظ راشد عمران شریف ودیگر احباب موجود تھے