انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن کے گھر پر بھی چھاپہ

تازہ خبر قومی

ممبئی:15؍فروری
(زین نیوز)
انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پر گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔  تفصیلات کے مطابق، انڈرورلڈ سے متعلق جائیدادوں کی خرید و فروخت سے متعلق منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے تحت ممبئی میں کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

خبر کے مطابق اس دوران ای ڈی کے اہلکار داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے گھر بھی پہنچے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ممبئی میں داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی رہائش گاہ پر بھی پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری شہر ممبئی میں تقریباً 10 مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے روک تھام کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کیا گیا ہے۔