سیوامیچول ایڈیڈ کو آپرئیٹو سوسائٹی کریم نگر میں 34 لاکھ نقد رقم 10 تولہ سونے کے زیورات کا سرقہ

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

کریم نگر میں سرقہ کی سنسنی خیز واردات

سارق تجوری لیکر فرار
کریم نگر 21 فروری
(سید شاکر الصمد)
تلنگانہ ریاست کے ضلع کریم نگر مستقر پر گذشتہ درمیانی شب سنسنی خیز سرقہ کی واردات پیش آئی ۔مسجد امجدیہ کامپلکس مکرم پورہ کریم نگر میں واقع  mutual added cooperative society ( SEVA) سیوامیچول یڈیڈ کو آپرئیٹو سوسائٹی کریم نگر میں 21 فروری درمیانی شب2 سے 3 بجے کے درمیان ایک نامعلوم نواجوان قفل شکنی کے ذریعہ اندر داخل ہوا اوربہت دیر تک تجوری کھولنے کی کوشش کی تاہم ناکامی کے بعد تجوری لیکر راہ فرار اختیار کی۔

اس تجوری میں 34 لاکھ نقد رقم 10 تولہ سونے کے زیورات اور علاوہ اس کے سیوا بینک کے اہم دستاویزات موجود تھے۔سرقہ کرنے والا شخص کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے۔ جو لائنگ کا پائنٹ او ربلو رنگ کا شرٹ پہنا ہوا تھا ۔ جس نے اپنے سر پر کیاپ اور چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا

کریم نگرپولیس نےعوام خواہش کی ہیکہ وہ اس ڈکیتی کے واردات کے متعلق انہیں کوئی بھی اطلاع موصول ہوں تو مندرجہ ذیل فون نمبر پر فوری مطلع کریںپولیس اطلاع دینے والوںکے نام کو مخفی رکھے گی ۔سرکل انسپکٹر ون ٹاون 9440795121 ACP کریم نگر ٹی سرینواس راؤ 9940795111 کے نمبرات پر معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں

 

یہ بھی پڑھیں :❇️ لالـــــو پرساد یادو کو 5 سال قیــــــد اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی ســــــزا