بی جے پی کے ایم ایل کی جلسہ عام میں کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک

تازہ خبر قومی

ناراض عوام کی ایم ایل اے کے خلاف نعرے بازی
لکھنؤ:23؍فروری
(اے ایم این ایس)

یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے تین مرحلوں کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، جب کہ چوتھے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہوئی ہے۔اترپردیش اسمبلی انتخابات لیڈروں کے لیے عزت نفس کا مسٔلہ بنے ہوئے ہیں رائے دہندوں کو راغب کرنے اور ووٹ حاصل کرنےکے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں

۔نت نئے طریقے استعمال کررہے ہیں بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے رائے دہندوں کو راغب کرنے کے لیے گھوڑوں کا استعمال کیا تھا

یہاں کے رابرٹس گنج اسمبلی سے بی جے پی کے ایم ایل اے بھوپیش چوبے نےانتخابی مہم کے دوران جلسہ عام میں دوران عوام کی ناراضگی دور کرنے کے لیے پہلے ہاتھ جوڑ لیے، لیکن جب بات بنتی نظر نہیں آئی تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کان پکڑے نظر آئے۔ پانچ سالوں میں اپنی سے کی گئی غلطیوں کے لیے عوام سے معافی مانگنے لگے۔ اور ہاتھ جوڑ کر پہلے معافی مانگی اور پھر کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کی

دراصل انتخابی موسم میں بی جے پی ایم ایل اے بھوپیش چوبے ان دنوں ریلیوں اور جلسوں میں مصروف ہیں۔چہارشنبہ کو، ایم ایل اے پوری توانائی کے ساتھ رابرٹس گنج ہیڈکوارٹر میں بی جے پی کی ایک عوامی میٹنگ میں پہنچے۔

 

یہ بھی پڑھیں :❇️ روس کا یــــوکرین پر کــــروز اور بیلسٹک میــــزائلوں سے حملــــہ

اس دوران عوام نے ایم ایل اے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ ناراض عوام کو منانے کے لیے ایم ایل اے اسٹیج پر کھڑے ہوئے اور ہاتھ جوڑ کر پہلے معافی مانگی اور پھر کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کی

دراصل سونبھدر میں ساتویں مرحلے میں انتخابات ہونے ہیں۔ ساتویں مرحلے کی پولنگ 7 مارچ کو ہوگی۔ ساتویں مرحلے میں 9 اضلاع کی 54 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے