بی جے پی صدر جے پی نڈا کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال

تازہ خبر قومی

یوکرین کے بحران اور کرپٹو کرنسی کے معاملے پر کئی ٹویٹس
اکاؤنٹ کچھ وقت کے لیے ہیک کیا گیا تھا
دہلی:27؍فروری
(اے ایم این ایس)
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ یہی نہیں ان کے ٹوئٹر ہینڈل سے کئی ٹویٹس بھی کی گئیں۔ ٹویٹ میں روس اور یوکرین کی مدد سے متعلق ایک کے بعد ایک ٹویٹس کی گئیں۔ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ افسوس ہے میرا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔

یہاں روس کو چندہ دینا ہے کیونکہ انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ جبکہ دوسری ٹوئٹ میں روس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ خبر بھی ہے کہ کچھ وقت تک کے لئے ہیک ہونے کے بعد ان کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

بی جے پی سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ جے پی نڈا کا ٹویٹر اکاؤنٹ کچھ وقت کے لیے ہیک کیا گیا تھا۔ اتوار کی صبح ان کی طرف سے یوکرین کے بحران اور کرپٹو کرنسی کے معاملے پر کئی ٹویٹس کی گئیں۔

ساتھ ہی بی جے پی نے اس بارے میں کہا کہ اب یہ کنٹرول میں ہے۔ پارٹی کی طرف سے بیان آیا ہے کہ ہیک کیسے ہوا، اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، اس تحقیقات کے لیے بی جے پی کی جانب سے ٹویٹر سے بات کی جارہی ہے۔

غور طلب ہے کہ نڈا کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں یوکرین کی مدد کے لیے چندہ دینے کی اپیل کی گئی تھی جب کہ ایک اور ٹویٹ میں روس سے مدد کی درخواست کی گئی تھی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ‘عطیات اب کرپٹو کرنسی میں قبول کیے جا رہے ہیں’۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہوئے ہیں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے،۔ سال 2021 میں ہیکرز نے پی ایم مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا تھا