زندہ رہوں یا نہ ر ہوں مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں ‘ تنہا نہیں چھوڑ سکتی

تازہ خبر عالمی

۔نیہا نےدوستی اورانسانیت کی مثال قائم کردی۔ اقدام کی تعریفیں
میں اپنی مرضی سے یوکرین نہیں چھوڑنا چاہتی۔ نیہا سنگوان
نئی دہلی :27؍فروری
(اے ایم این ایس)
زندگی کی مشکل گھڑیوں میں آپ کے ساتھ اپ کے والدین ،بہن بھائی یا شریک حیات کوئی نہ کوئی ضرور ہوتا ہے لیکن ان کے علاوہ بھی ایک رشتہ ہے جو مشکل میں آپ کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ ہے آپ کا قریبی دوست جو ہر طرح سے آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور قدم قدم پر آپ کا ساتھ دیتا ہے۔دوست ہی وہ ہستی ہے مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں ساتھ دیتا ہےاور ایسے دوست جو زندگی کے ایک حصے میں ہم سے بہت قریب ہو جاتے ہیں ۔ ایسے ہی ایک دوست کا واقعہ ہے جو اپنی زندگی کو دوستی کے لئے داؤ پر لگادیا ہے

یوکرین پر روسی حملے کے درمیان ہندوستانی شہریوں کو وہاں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ایسے میں ایک خبریہ بھی ہے کہ 17 سالہ بھارتی شہری نیہا سنگوان اپنی مرضی سے یوکرین نہیں چھوڑنا چاہتی۔

نیہا کے انسان دوست اقدام کی ہر سو تعریف کی جا رہی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا نے نیہا سنگوان سے متعلق خبر شائع کی ہے جب کہ نیہا کے اس اقدام کا سوشل میڈیا پر بھی چرچا ہے۔ لوگ نیہا کے لیے پریشان ہیں لیکن وہ ان کے اس انسانی قدم کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

سویتا جاکھڑ نے نیہا کے بارے میں ایک فیس بک پوسٹ لکھی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ نیہا ان کی قریبی دوست کی بیٹی ہے اور وہ ہاسٹل میں جگہ کی کمی کی وجہ سے تین بچوں پر مشتمل فیملی کے ساتھ پیئنگ گیسٹ کے طور پر رہ رہی تھی۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد بچوں کے والد نے فوج میں شمولیت اختیار کر لی، ماں تین بچوں کے ساتھ بنکر میں ہے۔ نیہا بھی ساتھ ہے۔ نیہا کی والدہ نے بڑی مشکل سے سفارت خانے سے رابطہ کرکے اسے وہاں سے نکالنے کی کوشش کی لیکن نیہا ان تینوں بچوں اور ان کی ماں کو ایسے مشکل وقت میں تنہا چھوڑ کر واپس نہیں آنا چاہتی

اپنی ماں کی لاکھ کوششوں کے باوجود نیہا جنگ کے خاتمے تک وہاں رہنے پر اٹل ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ زندہ ہوں یا نہ ر ہوں لیکن وہ اس مشکل وقت میں اس خاندان کو چھوڑ کر واپس نہیں آسکتی۔ نیہا کا تعلق ہریانہ سے ہے اور اس کے والد فوج میں تھے۔