پریاگ راج میں پولنگ بوتھ کے قریب دھماکہ، ایک شخص کی موت۔دیگر زخمی

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

لکھنؤ:27؍فروری
(زین نیوز)
یوپی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں کریلی، پریاگ راج کی 12 سیٹوں پر ووٹنگ جاری تھی۔ اس دوران بم دھماکے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق بم سائیکل پر لٹکا کر رکھا گیا تھا۔ اس دوران دھماکہ ہونے سے حادثہ پیش آیا۔

دراصل یہ پورا واقعہ ضلع کے کریلی تھانہ علاقہ کا ہے، جہاں آج ایک مشتبہ دھماکہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا معمولی زخمی ہو گیا۔ معلومات کے مطابق ایک شخص تھیلے لے کر سائیکل پر کہیں جا رہا تھا۔ اچانک گرنے سے دھماکہ ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا۔ ساتھ ہی زخمیوں سے علاج کے بعد پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کاجائزہ لیا۔جانکاری کے مطابق متوفی کا نام ارجن کول (21) ولد بابولال کول اور زخمی سنجے کول ولد بلیشور کول ساکن گاؤں رام گڑھ تھانہ کوراؤن ہے، دونوں چچا زاد بھائی ہیں۔

آج دوپہربیاگ لے کر سائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک گرنے سے بیاگ پھٹ گیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ ارجن کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی (1st) اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائیزہ لیا۔

واقعہ کا تعلق کسی بوتھ یا پولنگ اسٹیشن سے نہیں ہے۔واقعہ کے بارے میں پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پریاگ راج اجے کمار کا کہنا ہے کہ دیگر شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ اب تک کی پوچھ گچھ کی بنیاد پر اس کا کسی بوتھ یا پولنگ اسٹیشن سے تعلق نہیں پایا گیا ہے۔

کمیشن نے ڈی ایم سے رپورٹ طلب کر لی۔کمیشن نے پریاگ راج کے کریلی میں سائیکل سے بم گرنے سے ہوئے دھماکے کے سلسلے میں ڈی ایم سے رپورٹ طلب کی ہے۔ ڈی ایم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اس معاملے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر نے یہ جانکاری دی۔