افغانستان کی مسلم لڑکی کی وجئے واڑہ کے ہندو لڑکے سے شادی

عالمی

وجئے واڑہ7؍جنوری
زین نیوز ڈسک
وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے حیثیت سے جاننے جانے والے ملک افغانستان سے تعلق رکھنےو الی لڑکی کے ساتھ شادی کرلی ۔ ویویکا نند رامن نامی نوجوان نے جو پیشہ کے اعتبار سے سافٹ ویر انجینئر ہے نئی دہلی میں سکونت پذیر تھا وجئے واڑہ ریلوے ڈی ایس پی کی حیثیت سے بر سرکار‘ اشوک کمار اور مہیشوری کے فرزند رامن کی دہلی میں حصول تعلیم کے وقت اپنی جماعت افغانستان سے تعلق رکھنےوالی فیروز شیرین سے دوستی ہوئی اور یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد ویویکانند رامن کو گریٹر نوئیڈا میں واقع ملٹی نیشنل کمپنی میں بحیثیت سافٹ انجینئر ملازمت ملی اس کے فوری بعد اپنی محبت کی داستان کو سرپرستوں سے واقف کروایا ارکان خاندان کی رضا مندی ملنے کے بعد وجئے واڑہ کے فنکشن ہال میں ہندو مذہبی رسم و رواج کے مطابق شادی کرلی ۔فیروز شرین بھی نئی دہلی کے ایک سافٹ ویر کمپنی میں برسر خدمت ہے جسکا ارکان خاندان نے اظہار کیا۔