نو منتخب رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ فاروق حسین کی درگاہ حضرات یوسفینؒ پر حاضری،
کے سی آرسے اظہار تشکر،آپسی بھاٸ چارگی و ملی اتحاد کے لۓ دعا
حیدرآباد: یکم؍مارچ
(زین نیوز)
جناب فاروق حسین ایم ایل سی و نو منتخب رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ نے آج بوقت عصر بارگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی پرحاضری دی اور درگاہ شریف پر غلاف مبارک وچادر گل پیش کی ۔فاتحہ خوانی کے بعد چیف منسٹر و بانی صد ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شکھر راؤ اور وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی کی صحت و درازی عمر،ملی اتحاد اور عالم اسلا م بالخصوص تلنگانہ میں اخوت وبھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے دعاء کی۔

انھوں نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر رشیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انھیں صیانت وقف کی ذمہ داری سونپی ہے۔فاروق حسین نے نوجوان وزراءمسرس مسٹر کے ٹی راماراؤ اور ٹی ہریش راؤ کا شکریہ ادا کیاجن کی متحرک سرگرمیوں سے چیف منسٹر کی قیادت میں تلنگانہ ریاست تیزی کے ساتھ ہمہ جہت ترقی کی سمت گامزن ہے جس کی وجہ سے تلنگانہ آج ملک بھر میں سرفہرست ریاست بن گئی ہے
جہاں کی فلاحی و بہبودی اسکیما ت پورے ملک کے لئے مثالی ہیں جس کو مختلف ریاستیں اپنارہی ہیں ۔ مسٹرفاروق حسین نے چیف منسٹر کے سی آر کو ایک دور اندیش اور مدبر سیاستداں سے تعبیر کیا اور کہاکہ ان کی قیادت میں تلنگانہ ملک میں کم وقت میں ترقی کرنیوالی اولین ریاست بن گئی ہے یہ ریاست برقی ‘زرعی‘ اور دیگر شعبوں میں جس انداز میں ترقی کی ہے وہ اپنی مثال آ پ ہے۔

اس کا مرکزی نے از خود اعترا ف کیا ہے ۔مسٹر فاروق حسین نے وقف جائیدادوں و املاک کی صیانت اور اسکے فروغ کے ساتھ ساتھ ناجائز قبضوں کی برخواستگی اور موقوفہ جائیدادوں کی بازیابی کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کے عز م کا اظہار کیا تاکہ اسکے ذریعہ جہاں قوم و ملت کی مدد کی جاسکے وہیں وقف کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو۔
قبل ازیں ذمہ داران درگاہ نے ان کی دستار بندی کی اور مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیااس موقع پر فاروق حسین کے ہمراہ مسرس شیخ احمد ایاز ‘ سکندر‘ محمدیوسف‘ محمدمکرم الدین‘ محمد ارشد‘ خواجہ میاں ‘ و دیگر موجودتھے۔