روس۔ یوکرائن جنگ: کیف میں ایک اور ہندوستانی طالب علم کو گولی مار دی گئی، اسپتال میں داخل

تازہ خبر عالمی

نئی دہلی :4؍مارچ
(اے ایم این ایس)
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ایک بھارتی طالب علم کی جان کی بازی ہارنے کے چند روز بعد یوکرین کے دارالحکومت میں ایک بھارتی طالب علم کو گولی مار دئیے جانے کی خبر ہے۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت کے وزیر مملکت (ایم او ایس) جنرل وی کے سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ کیف میں ایک اور ہندوستانی طالب علم کو گولی مار دی گئی، ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے مجھے آج اطلاع ملی کہ کیف سے آنے والے ایک طالب علم کو گولی لگی اور اسے درمیان میں ہی واپس لے جایا گیا۔ ہم کم سے کم نقصان میں زیادہ سے زیادہ انخلاء کی کوشش کر رہے ہیں

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی کی وزارت کے وزیر مملکت (ایم او ایس) جنرل وی کے سنگھ نے جمعرات کو پولینڈ کے ریززو ہوائی اڈے پر یہ معلومات دی۔ انہوں نے مزید کہا، "ہندوستانی سفارت خانے نے پہلے ترجیحی بنیادوں پر صاف کیا تھا کہ سب کو کیف چھوڑ دینا چاہیے۔ جنگ کی صورت میں بندوق کی گولی کسی کے مذہب اور قومیت کو نہیں دیکھتی”۔

یہ طلباء اس وقت جنگ زدہ ملک یوکرین سے فرار ہو کر پولینڈ کی سرحد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ بھارت میں اپنی بحفاظت واپسی کر سکیں۔ چار مرکزی وزیر، ہردیپ سنگھ پوری، جیوترادتیہ ایم سندھیا، کرن رجیجو اور جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ — یوکرین سے ملحقہ ممالک میں انخلاء کی کوششوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تین دن دن قبل روس کی فائرنگ سے کرناٹک ریاست سے تعلق رکھنے والے طالعبلم نوین شنکر پا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔