پشاور میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ، 30 افراد جاں بحق50 سے زائد زخمی

تازہ خبر عالمی

نئی دہلی : 4؍مارچ
(ا ے ایم این ایس)

پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکہ ہوا۔

https://twitter.com/Mujahid57494950/status/1499693978916163587

پی ٹی آئی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور علاقہ کوچہ رسالدارکی ایک مسجد
جامع مسجد امامیہ میں میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں 30 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کے بعد ایک ریسکیو افسر نے بتایا کہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کے علاقہ میں واقع جامع مسجد میں اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

https://twitter.com/AbbasRazaSyed3/status/1499687072377946115

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پہلے مسجد کے باہر پولیس پر فائرنگ ہوئی اور پھر اچانک دھماکہ کی آواز آئی ۔پشاور کے سی سی پی او محمد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں دو حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی۔