ملک سے بدقماش حکمرانی کا خاتمہ ضروری

تازہ خبر تلنگانہ

بے روز گارنوجوانوں کے لئے آج اسمبلی سے چیف منسٹر کا اہم اعلان

حیدرآباد۔9/مارچ

(زین نیوز)
زین نیوز ۔ چیف منسٹر مسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے تلنگانہ کے بے روز گاروں کو خوشخبری سنائی کہ چہارشنبہ 9 مارچ کو 10 بجے دن اسمبلی میں ایک اہم اعلان کرنے جارہے ہیں اس لئے تمام بے روز گار نو جوانوں کو آج صبح 10 گھنٹے ٹی وی دیکھنے کی ترغیب دی کہ وہ کیا کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنے آخری نظرے خون اور آخری سانس تک تلنگانہ تلنگانہ کی ترقی کے علاوہ کچھ نہیں کریں گے۔ ونیرتی میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کا افتتاح و سنگ بنیادر کھنے کے بعد منعقدہ ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کررہے تھے جس مقامی ٹی ارائیں نے اہتمام کیا۔ کے سی ار نے کہا کہ ہم ایک دلت خاندان کو 10 لاکھ رو پیئے دۓ جا رہے ہیں جو کسی اور ریاست میں دلتوں کو نہیں دیا جاتے ۔ یہ نا قابل والی امداد ہے جس کا بیک سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ ملک میں گول مال گودندم کی سیاست چل رہی ہے۔ ذات پات اور مذہب کے نام پر ملک کو
تقسیم کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے ۔گی الوقت ملک میں بد قماش حکرانی چل رہی ہے اس کا خاتمہ ضروری ہے ۔فرزند تلنگانہ کی حیثیت سے وہ ایسی انار کو چلنے نہیں دیں گے جب تک ان کے جسم میں سانس ہے اپنے آخر قطرے خون تک جد و جہد کریں گے۔ اس کے لئے تلنگانہ اہم رول ادا کرے گا اور ہم سب کو بھی اس لڑائی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ذات ، عقیدہ بانسل سے قطع نظر تمام کا بھلا ہو۔ ملک سے ایسی کینسر کا حاتمہ کرنا ہوگا۔ جب میں نے ایسے خیالات ظاہر کئے تو اس وقت میری تو ہین کی گئی ۔ ہر ایک لفظ جو میں نے کہا وہ آج سچ ثابت ہورہا ہے ۔ یکساں ترقی پورے ملک میں ہونی چاہیے۔ ملک سدھرے گا تو ہم بھی سدھریں گے۔اس لیے ہمیں آگے بڑھ کر ملک کے لیے لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھائیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے اگر ضروری ہو تو جان دینے کو تیار بھی تیار ہیں۔ بے ہنگم پاٹیاں اپنی گھٹیا سیاست کی خاطر ملک اور قوم کو داؤ پر لگارہی ہیں اس کیلئے زہر تک گھلا جارہا ہے ۔انہوں نے
کہا چونکہ تلنگانہ کے عوام بے شعور ہیں ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کے رخ موڑ دیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کینسر کی یہ پیاری کو خوفناک صورتحال اختیار کر نے ہی پہلے روک لیں قبل از میں کے ی آر نے ونپرتی ضلع ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ کامپلکس کا افتتاح کیا اور میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اگر قبائلیوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینا ہے تو بی جے پی کو خلیج بنگال میں پھینکنا ہوگا۔ ہمارے کچھ مسائل ہیں ہمیں اپنے قبائیلی بھائیوں کے تحفظات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر اسمبلی فیصلہ کرتی ہے تو اس پر مہر ثبت کر نا مرکز کا فریضہ ہے مگر 10 فیصد کی قراردار کف مرکز کے پاس کے باوجود نریندر مودی حکومت نے اس کو برف داں کی نظر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت احتقانہ انداز میں کام کر رہی ہے۔جس کو بیدار ہونا چاہئے ۔ کے سی آر نے واضح کیا کہ سنہرے تلنگانہ جیسا  سنہرا ہندوستان بنانے کے لیے پیش رفت ہوئی ہے۔