مدرسہ معہد الابرار طالب علم محمد عفان والد حافظ ذاکر کو ہزارمبارکباد
یومیہ ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنانے کا شرف
رشحات قلم : عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءضلع نظام آباد تلنگانہ
گذشتہ ایک ہفتہ قبل سے واٹس ایپ وسوشل میڈیا کے ذریعہ یہ بات گردش کررہی تھی کہ مدرسہ معہدالابرار خان آٹونگر بھینسہ کے ایک نونہال طالب علم حافظ محمد عفان ولد حافظ محمد ذاکر سارنگپور نظام آباد یومیہ ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنارہے ہیں اور 19/مارچ بروز سنیچر باضابطہ تین بڑے حفاظ اور کئ طلبہ کے روبرو وہ نماز تہجد سے قرآن مجید ایک نشست میں سنانے کا پروگرام بنایاگیا ہے
یہ خبر پڑھ کر اور سن کر جی بہت خوش ہوا دل سے سب منتظمین اساتذہ اورادارہ ووالدین کے لئےدل سے دعاء نکلی بطور خاص جی چاہا کہ اس نورانی وقرآنی مجلس میں بنفس نفیس شریک ہوکر قرآن مجید کا یہ معجزہ بھی بچشم خویش دیکھ لوں مگر مشاغل ومصروفیات نے شرکت سے محروم ہی کردیا جس پر افسوس بھی ہوا لیکن مولانا سلمان قاسمی نے وقۃ فوقۃ وہاں کےمنظر کا ویڈیو ارسال کرتے رہے جس سے سب ہی مستفید ہوے اورمیں بھی یقینا حافظ محمد عفان سلمہ قابل صدمبارکباد کے مستحق ہیں
جنہوں نے کم سنی وکم عمری کے باجود اپنے اندر وہ حوصلہ پیدا کیا کہ ایک نشست میں مکمل قرآن مجید پوری رعایت تجوید کے ساتھ سناے حوصلہ ہمیشہ جیت جاتاہے کا محاورہ یاد آگیا کہ منزل اورکامیابی اسی کو ملتی ہے جس کے درون دل حوصلہ وہمت ہوتی ہے
بظاہر انسان کو کوئی بھی کام مشکل نظرآتا ہے مگر کرکزرنے کا جو حوصلہ انسان کے اندر ہوتو ہر مشکل آسان اورہر مقابلہ سہل ہوجاتا ہے قرآن مجید اللہ تعالی کے معجزات میں سے ایک زندہ جاوید معجزہ ہے جس کے اعجاز کا اندازہ دنیا والوں نے کئ بار اپنی زندگیوں میں کیا اور چشم سر سے دیکھا اور مان گئے
انہی معجزات قرآنی میں سے ایک اعجاز یہ بھی ہیکہ ایک معصوم طالب علم بڑی آسانی اور خوش دلی کے ساتھ قرآن مجید کو یاد بھی کرلیتا ہے اور اس کو پڑھنے اور سنانے کی سعادت حاصل کرتا ہے نیز آگے بڑھ کر یہ کہاجاے تو بے جا نہ ہوگا کہ ایک نشست میں پورے اطمینان وفرحت کے ساتھ مکمل قرآن مجید سنانا کسی اعجاز سے کم نہیں ہے انتہای قابل مبارکباد ہیں
طالب علم ان کے والدین رشتہ داراعزاء واقرباء اسی طرح دادوتحسین کے مستحق ہیں وہ ادارہ جس کے سایہ عاطفت میں اس طالب علم نے اپنے اندر یہ صلاحیت پیداکی نیز وہ قابل اساتذہ جنہوں نے اس طالب علم کے ساتھ اپنی علمی صلاحیتوں کو لگایا اورمہمیز کیا میرا اپنا ذاتی نظریہ ہیکہ اس قسم کے طلباء کی خوب حوصلہ افزای ہونا چاہیے
والدین کی جانب سے بھی پذیرای رشتہ داروں کی جانب سے انعامات اساتذہ ودیگر عوام وخواص کی جانب سے بھی مقدوربھر ہمت افزاء کلمات ودعاےتبریک ہونا چاہیے اللہ تعالی سب کو جزاے خیر دے اور سب کی محنتوں کو قبولیت سے نوازے ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے
آمین بجاہ سید المرسلین