بھاگلپور اور بنکا میں دو درجن لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت

تازہ خبر قومی

مشتعل لوگوں کی ہنگامہ آرائی۔ انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔ زہریلی شراب کا خوف
بھاگلپور:20؍مارچ
(ا ے ایم این ایس)
بہار کے مدھے پورہ، بھاگلپور، بنکا اور مرلی گنج اضلاع میں دو درجن لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوئی ہے۔ مدھے پورہ میں تین، بنکا میں 10 اور بھاگلپور میں چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کچھ رشتہ داروں نے الزام لگایا ہے کہ موت زہریلی شراب پینے کی وجہ سے ہوئی ہے، جب کہ مشتعل لوگوں نے سڑک بلاک کر کے ہنگامہ برپا کر دیا۔

پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ مقامی پولیس نےبتایا ہے کہ زہریلی شراب پینے کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد ہی ہو سکتی ہ

ے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرکاش کمار نے صاحب گنج علاقے میں تین افراد کی موت کی تصدیق کی لیکن "موت کی وجہ” کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کیا
مقامی لوگوں نے پولیس کے سامنے الزام لگایا کہ ایک شخص کھلے عام شراب فروخت کرتا ہے۔ لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے

موت کی اصل وجہ کی ابھی تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تصدیق نہیں ہو سکی ۔تفصیلات کے مطابق بھاگلپور کے یونیورسٹی تھانہ علاقہ کے صاحب گنج علاقے میں اتوار کی صبح ایک کے بعد ایک پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔

موت کی وجہ واضح نہیں ہوسکی تاہم شبہ کیا جاتا ہےکہ زہریلی چیز پینے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ ونود رائے کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی موت کی وجہ زہریلی چیز کا استعمال بتایا ہے جب کہ دیگر کے رشتہ دار کچھ بھی بولنے سے گریز کررہے ہیں۔

مرنے والوں میں سندیپ یادو – والد سریش یادو، ونود رائے (صاحب گنج میں سسرال۔ یہاں 15 سال سے مقیم)، متھن کمار – والد پردیپ یادو عرف کیلی یادو، نیلیش کمار، والد رنجیت یادو، ہوم مودی نگر کجریلی ( نیلیش) کی موت مایا گنج کے اسپتال میں ہوئی۔ سنجے یادو کے پاس گوشالا کا عملہ تھا۔) اس کے علاوہ ایک اور موت کی اطلاع ملی ہے۔ نام واضح نہیں کیا گیا ہے۔

متوفی کے رشتہ داروں کو سمجھانے کے بعد انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے مایا گنج اسپتال بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس افسران اور انتظامی افسران کچھ بھی بولنے سے کتراتے رہے۔

یہاں، ابھیشیک کمار عرف چھوٹو ساہ، والد ارون ساہ مایا گنج اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہ اپنی بینائی کھو چکا ہے۔ تین دیگر کا علاج خانگی ڈاکٹرس کر رہے ہیں۔ اس کی بینائی بھی چلی گئی ہے۔ پولیس کے خوف سے گھر والے کچھ نہیں کہہ رہے۔

اس معاملہ میں چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ منا چودھری، شیام چودھری کی بیٹی اور بیوی۔ شیام چودھری اور بیٹا اور بھولا چودھری مفرور ہیں۔ دوسری طرف معروف چک کے رہنے والے سریش یادو کی پیٹ میں درد اور الٹی ہونے کے بعد موت ہو گئی اور اسے مایا گنج ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر پارسل کا کام کرتا تھا۔

نواگاچیا میں دو لوگوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ دیپک شرما، پاروتا اور انیکیت، نارائن پور کی مایا گنج میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی پیرپینتی میں دو اور نارائن پور میں سات لوگوں کی موت کی خبر ہے۔

بنکا میں بھی ایک کے بعد ایک موت نے ضلع میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ بھاگلپور سے متصل امرپور تھانہ علاقہ کے مختلف دیہات میں نصف درجن لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ رگھونندن پرساد، راجہ تیواری، سنجے شرما، سمیت، آشیش سنگھ، راہول سنگھ، وجے ساہ (گوڈا)، راجو منڈل کی موت کی اطلاع ہے۔

بنکا کے ڈمراما، کام دیو پور، اوڈئی، بالی کٹا گاؤں میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی، جبکہ علاقہ کے ڈومریا گاؤں میں دو لوگوں کی موت ہوئی۔ امر پور کے دیپک کمار اور سچن کی موت کے بعد انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھاگلپور کے مایا گنج اسپتال بھیج دیا گیا۔

تمام لوگ ہفتہ اور اتوار کو ہلاک ہوئے۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔