’’دی کشمیر فائلز‘‘ یہ بی جے پی کی فلم ہے

تازہ خبر تلنگانہ

ملک کو کشمیر کی فائلوں کی نہیں بلکہ ترقی کی فائلوں کی ضرورت ہے
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ
حیدرآباد:21؍مارچ
(زین نیوز)

کے چندرشیکھرراٶنے چند دنوں سے ملک بھر میں زیر بحث فلم ‘دی کشمیر فائلز’ پر برہمی کا اظہار کیا اورطنزکیاکہ ’’دی کشمیر فائلز‘‘ بی جے پی کی فلم ہے مگرملک کو آج کشمیر کی فائلوں کی نہیں بلکہ ترقی کی فائلوں کی ضرورت ہے۔

وہ آج تلنگانہ بھون میں منعقدہ ٹی آر ایس مقننہ پارٹی اجلاس سے خطاب کررہے تھےاس موقع پر انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہارکیاکہ یہ فلم ملک میں عوامی اور کسانوں کے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ جس وقت کشمیر میں ہندو پنڈت مارے گئے‘ بے گھر ہوئے تو کیا اس وقت بی جے پی اقتدار میں نہیں تھی؟انہوں نے کہاکہ درحقیقت بی جے پی اہم ترین مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے منصوبہ بندسازشیں کررہی ہے۔ کے سی آر نے کہاکہ یہ فلم صرف ایک مخصوص سیاسی پیغام دینے کے لیے بنائی گئی ہے

 

کے سی آر نے کہاکہ یہ فلم صرف ایک سیاسی پیغام دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔ کشمیر میں نہ صرف ہندو بلکہ بدھ، مسلمانوں اور سکھوں کو بھی قتل کیا گیا۔کے سی آر کی رائے ہے کہ بحث کسانوں کے مسائل پر ہونی چاہئے نہ کہ فلموں پرہو

انہوں نے پارٹی ایم ایل اے اور قائدین سے تلنگانہ تحریک کے انداز میں کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحریک گاؤں کی سطح سے دہلی تک جانا چاہیےاناج کی خریدی کے لیے مرکز پر دباؤ ڈالنےکی ہدایت دی۔

انہوں نے مرکزی حکومت پر عوامی مسائل کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔ وہ کسانوں کے تحفظ کے لیے بی جے پی کے خلاف سخت لڑنا چاہتے ہیں۔

مرکز ی حکومت سے کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ اور کسان دشمن رویہ ‘ کے خلاف احتجاج کے لیے اس ماہ کی 24 اور 25 تاریخ کو احتجاج کرنے کی پارٹی قائدین کو ہدایت دی ہے۔کے سی آر نے مطالبہ کیا کہ مرکز کسانوں کی طرف سے اگائی جانے والی تمام فصلوں کی رعایتی قیمت دی جائے