جگتیال 01؍جنوری
زین نیوز
پریس کلب جگتیال ( ائی جے یو) کے انتخابات آج صدر ا تلنگانہ ورکینگ جرنلسٹ یونین( ائی جے یو )ضلع جگتیال سریندرکمار ‘نیشنل ائی جے یو ممبر و ایڈیٹرتلگو روزنامہ محمد عمران ایڈوکیٹ‘ سینئر صحافی و ایڈیٹر تلنگانہ رپورٹر سرسلہ نیواس‘ جنرل سکریٹری تلنگانہ ورکینگ جرنلسٹ یونین ضلع جگتیال مسٹر بنڈہ سوامی‘ سینئر صحافی ایناڈو رنگا راؤ کی نگرانی آج ویشناوی ڈگری کالج جگتیا ل میں منعقدہ ہوئے۔پریس کلب جگتیال کے تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا ۔صدر پریس کلب کی حیثیت سے مسٹر چٹی سرنیواس راؤ( منا تلنگانہ) جنرل سکریٹری کی حیثیت سے گڈا ملا ریڈی ( ساکشی )نائب صدورکی حیثیت سےایلالہ راجندر ریڈی وارتا بیورو‘ لکشما ریڈی ( بھومی)مرزا فضل اللہ بیگ(روزنامہ اعتماد)بانوکا سرنیواس( ‘ نمستے تلنگانہ)بداپلی ملیشم ( آندھرا جیوتی)جوائنٹ سکریٹرز۔ بدم نارائن ریڈی ‘ ( آندھر ا بھومی) محمد ناظم ( آندھرا پربھا )ٹریزربوئن پلی سریدھر راؤ‘آرگنائزئنگ سکریٹری خواجہ عارف الدین ( کی نیوز)کلچرل سکریٹریزمسیپٹلا دیویندر(مانا تلنگانہ) گنڈیٹی راجو ( آندھرا پربھاکلچرل )کا انتخاب عمل میں آیا۔ جبکہ اراکین عاملہ میں پپری بھارت‘ جینت‘ سید غوث‘مچا نریش‘ سری گری پربھاکر‘ راج کمار‘ راما کرشناراؤ‘ محمد سلیم‘ سلیمان باشاہ‘ محمد یونس‘ کا بھی بلامقابلہ انتخابا عمل میں آیا۔پریس کلب جگتیال کے انتخابات کنونیر سینئر صحافی‘ نمستے تلنگانہ کتوری مہیش کمار‘انتخابی کمیٹی کے اراکین سمپورنا چاری ( سوریا) بنڈہ سوامی نمستے تلنگانہ ‘ مجاہد عادل ( سیاست)نے بخوبی انتخابات کروائے۔ پریس کلب جگتیال کے نو منتخبہ عہدیداران اور اراکین کو سینئر صحافی رہنمائے دکن سی ای او زین نیوز ‘ عمران زین سنجیونی سرنیواس ( اے بی این)‘ حافظ عبدالحمید عابد سہارا‘ محمدظہیر الدین رپورٹر ٹن ٹی وی‘ مُکا وینو گوپال آندھرا جیوتی ‘نریش ساکشی ٹی وی‘ محمد انور ایڈیٹر اے سی این چیانل‘ محمد صفی الدین رپورٹر پرائم 9‘ محمد حیدر علی ٹی نیوز ‘ عرفان جعفر رشید 4ٹی وی‘ تلنگانہ‘ سید عقیل رپورٹر محور ‘ محمد ضمیر الدین ین ٹی‘ حافظ محمد اسلم رشیدی قاصد ہند‘ محمد زبیر ٹی ٹی وی‘ خواجہ سلمان‘ کی نیوز‘ محمد ضمیر علی عدنان صحافی دکن‘ محمد احسان ( رپورٹر رہنمائے دکن) ‘ کٹوکوری سنتوش ( میٹرو ایوننگ )سید عمران رپورٹر کبرو‘ محمد صابر اے سی این‘ محمد سلیم آندھر ا پربھانے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
