بھارت عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے ہمیشہ پیش پیش وزیراعظم

تازہ خبر قومی

نئی دہلی،10جنوری
زین نیوز ڈسک
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پرواسی بھارتیہ دوس کنوینشن کا افتتاح کیا ۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے بیرون ملک بھارتیوں کو اپنے اپنے ملکوں میں کورونا عالمی وبا کے دوران ان کے رول کے لیے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سربراہان مملکت کے ساتھ اپنے مذاکرات کے دوران ہمیشہ بیرون ملک بھارتیوں پر فخر محسوس کیا ہے جب کبھی سربراہان نے اپنے ملکوں میں ڈاکٹر، نیم طبی عملے اور عام شہریوں کے طور پر ان کے تعاون کی تعریف کی۔ بیرون ملک بھارتیوں کا کووڈ کے خلاف بھارت کی لڑائی میں تعاون کا بھی ذکر کیا۔وائی ٹو کے بحران سے نمٹنے میں بھارت کے رول کا ذکر کرتے ہوئے اور بھارتی دوا ساز صنعت کی طرف سے اسٹرائڈز بنائے جانے پر وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی صلاحیتوں سے ہمیشہ انسانیت کو فائدہ ہوا ہے۔ بھارت عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ نوآبادیاتی نظام اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی سے دنیا کو ان لعنتوں کا مقابلہ کرنے میں استحکام ملا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں دنیا کے اعتماد اس کے کھانوں ، فیشن، کنبے کی اقدار اور تجارتی اقدار کا سہرا بیرون ملک بھارتیوں کو جاتا ہے۔ بیرون ملک بھارتیوں کے رویے سے بھارتی طور طریقوں ، اقدار اور اس سب کچھ سے جس کی وجہ سے تجسس ایک روایت میں بدل گیا ایک دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جیساکہ بھارت آتم نربھر بھارت کے نشانے کی طرف بڑھ رہا ہے، بیرون ملک بھارتیوں کا بھی اس میں ایک بڑا رول ہے کیونکہ بھارتی میں تیار کی گئی چیزوں کا ان کی طرف سے استعمال کیے جانے سے بھارتی مصنوعات میں مزید اعتماد پیدا ہوگا۔
وزیر اعظم نے بیرون ملک بھارتی برادری سے وبا کے خلاف جنگ میں بھارت کی صلاحیت کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا ، "اس وائرس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر جمہوری یکجہتی کی کوئی اور مثال نہیں ہے۔” انھوں نے کہاکہ بھارت ان ملکوں میں شامل ہے جن میں شرح اموات سب سے کم ہے اور صحت یابی کی شرح سب سے تیز ہے۔ دنیا کی فارمیسی کی حیثیت سے ، بھارت دنیا کی مدد کر رہا ہے اور پوری دنیا بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے ، کیونکہ ملک دو دیسی ویکسین کے ذریعہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔