حیدرآباد میں پلاسٹک گودام میں مہیب آتشزدگی۔ 11افراد لقمہ اجل۔

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

واقعہ پر چیف منسٹر کا اظہار افسوس۔
مہلوکین کے ورثا کو فی کس 5 لاکھ روپےایکس گرشیا کا اعلان
حیدرآباد: 23؍مارچ
(زین نیوز)
تلنگانہ کی دارالحکومت حیدرآباد ‘ کے بوئی گوڈا میں واقع پلاسٹک(اسکراپ) گودام میں آج درمیانی شب آخری پہرمہیب آتشزدگی کے نتیجہ میں 11افراد لقمہ اجل ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پلاسٹک کے گودام میں شارٹ سرکٹ سےآتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ گودام میں آگ لگنے سے مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آگ صبح 4 بجے کے قریب اس وقت لگی جب سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب گنجان آباد رہائشی کالونی میں گودام کی بالائی منزل پر تقریباً 13 مزدورمحوخواب تھے

تاہم آگ کی لپیٹ میں آنے والے 11 مزدور موقع پر ہی زندہ جل گئے۔حادثے میں صرف ایک مزدور زندہ بچ گیا۔ آگ پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے فائر انجن کو اطلاع دی اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر 8 فائر انجنوں کے ساتھ آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پانے کے لیے سخت محنت کی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 8 فائر انجنوں کے عملے نے ایک گھنٹے تک کام کیااور امدادی کارروائیں کی

آگ لگنے کے وقت گودام میں کل 13 مزدور موجود تھے۔ریسکیو ٹیم نے 11 مزدوروں کی لاشیں نکال لیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مہلوکین تمام تارکین وطن مزدور ہیں جنکا تعلق ریاست بہار سےہے

مہلوکین کی شناخت  بٹو (23)، سکندر (40)، دنیش (35)، دامودر (27)، چنٹو (17)، سکندر (35)، راجیش (25)، راجو (25)، دیپک (26)  ) اور پنکج (26)، گول (25)۔ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جبکہ پریم نامی نوجوان شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
۔ گودام کے مالک سمپت کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے
تاہم بتایا جاتا ہے کہ ڈپو میں کل 16 افراد رہتے ہیں، ان میں سے روزانہ 8 مزدور اس میں رہتے ہیں۔ کل رات مزید تین رشتہ دار آئے۔جمنا ڈپو میں علی الصبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

جس کی وجہ سے اندر کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے حادثے کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے کیونکہ سبھی افراد محوخواب تھے
وزیر تلسانی سرینواس یادومقام حادثہ پہنچ کر حادثہ کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں

چیف منسٹر کے سی آر نے بوئی گوڈا ٹمبر ڈپو میں آتشزدگی پر صدمے کا اظہار کیا۔ آتشزدگی کے متاثرین سے تعزیت۔ کے سی آر نے آتشزدگی میں مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سی ایس سومیش کمار کو ہدایت دی کہ وہ تارکین وطن مزدوروں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کرنے کے انتظامات کریں۔