پی آر ٹی یو ‘ٹی ایس ضلع جگتیال کے ذمہ داران کی مہتمم محکمہ تعلیمات سے نمائندگی

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:23؍مارچ
(زین نیوز)
پی آر ٹی یو ‘ٹی ایس ضلع جگتیال کے صدر امرناتھ ریڈی‘ سکریٹری ا ے انند راؤ‘ شیخ نسیم احمد ‘ عبداللہ بیگ‘ امجد حسین‘ پر مشتمل ایک وفد نے آج مہتمم محکمہ تعلیمات جگن موہن ریڈی سے انکے چمبر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت حوالہ کی ۔

حکومت تلنگانہ نے آئندہ تعلیمی سال سے تلنگانہ کے تمام مدارس میں انگریزی ذریعہ تعلیم کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی کے پیش نظر اساتذہ کو انگلش درس و تدرس کے لئے ٹرینگ دی جارہی ہے

جس کے پیش نظر مطالبہ کیا گیاکہ اساتذہ کو رمضان المبارک سے قبل ٹرینگ مرحلہ واری دی جائے کیونکہ 3؍اپریل سے ماہ رمضان کا آغاز ہورہا ہے ۔ ماہ رمضان میں اساتذہ کی سہولت کی خاطر قبل از رمضان مرحلوں میں ٹرینگ فراہم کی جائے