نظام آباد . 24 مارچ
(روف اعظمی؍یکجہتی خبر نامہ)
یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ مجاھدبن سالم۔آر ڈبلیو ایس سرکاری ملازم متوطن نظام آباد کابعمر 45 سال گزشتہ شب مختصر سے علالت کے بعد حیدرآباد میں ان کی رہائیش گاہ پر انتقال پر ملال ہو گیا ہے
انا للہ وانا الیہ راجعون مرحوم کی نعش کو ان کی آبائی وطن نظام آباد لایا گیا ہے مرحوم کی تدفین بعد نماز ظہر مسجد رضاء بیگ بودھنن روڈ میں ادا کی جاکر تدفین قدیم قبرستان بودھن روڈ پر عمل میں لائی جائے گی ۔مرحوم کے پسماندگان میں دو اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے چار لڑکیاں شامل ہیں
مرحوم ایم بی بی ایس کمیونیکیشن نظام آباد کے پارٹنرز منصر بن سالم۔ متین بن سالم اور مبین بن صالمے کے بھائی ہوتے ہیں . مرحوم نہایت ہی خوش مزاج ملنسار شخصیت کے مالک تھے اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کے مغفرت فرما کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے . مزید تفصیلات کے لئے اس موبائل نمبر9951189423 پر رابطہ پیدا کیا جا سکتا ہے