ملک شدید مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار

تازہ خبر تلنگانہ

بی جے پی کی حکومت کو شرم آنی چاہے۔رکن قانون ساز کونسل کے کویتا
حیدرآباد:24؍مارچ
(زین نیوز)
مرکزی حکومت کی نے عوام دشمن ‘ اور مجہول پالیسیوں نے ہمیں سڑکوں پرلا کھرا کیا۔ ان خیالات کا اظہار رکن قانون سا ز کونسل مسز کلواکنٹلہ کویتا نے کیا۔ سکندرآباد چیف راشننگ آفیسر کے دفتر کے روبرو پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف منعقدہ احتجاجی پروگرام میں انہوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر انھوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے عوام کو سڑکوں پر لانے کا سہرا مودی حکومت کے سر ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں کسان اقل ترین امدادی قیمتوں کو لیکر پریشان حال ہیں‘ اور بی جے پی کے قائدین بہت سی باتیں کررہے ہیں لیکن اناج کی خریدی کے معاملہ میں لب کشائی سے گریز کررہے ہیں۔

مسز کویتا نے کہاکہ تلنگانہ تحریک کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ہم دوبارہ سڑک پر آئے ہیں ۔ ملک میں ایندھن اور ایل پی جی کی غیر حقیقی قیمتیں عائد کی ہیں۔ ملک شدید مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے۔ یہ عام آدمی کو سزا ہے۔مرکزی حکومت اس فیصلہ کو واپس لینا چاہیے۔ ہم ہندوستان کے لوگوں کے مفادات کے لیے لڑیں گے۔

مرکز پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت سے جی ڈی پی بڑھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہےتو پکوان گیس، ڈیزل، پیٹرول کی قیمتیںمسلسل ضافہ کیا جاتا ہے‘ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کو شرم آنی چاہیے
۔مسز کے کویتا نے کہاکہ پکوان گیس پربڑھتا ہوا بوجھ مرکز کو برداشت کرنا چاہیےاور گیس سلنڈر صرف 400 روپے میں دیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی تلنگانہ کے صد ر بنڈی سنجے بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں ‘ جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں‘ اگر ان میں ہمت ہے تو مرکز سے تلنگانہ کو پکوان گیس پر سبسڈی کے لیے خصوصی پیکج لاکر بتائے۔مودی سرکاری غریبو ں کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے مرکزی حکومت کو کسان مخالف حکومت قرار دیا اور الزام لگایا کہ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جو صرف کارپوریٹ کمپنیوں کی حمایت کرتی ہے‘ امبانی‘ ادانی‘ اور ملک سے راہ فرار اختیار کرنے والے وجے مالیا کے قرض معاف کردیئے گئے۔

ایم ایل سی کویتا نے مرکزی مخالف عوامی پالیسیوں کے خلاف ایک مستقل جدوجہد پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اگر عوامی تحریک کا ڈھانچہ مضبوط ہوا تو مرکزی حکومت اقتدار چھوڑ دے گی۔
ٹی آرایس قائدین نے سیاہ کھنڈوےڈالے مرکزی حکومت اور مودی ڈاون‘ ڈاون کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محمد محمود علی‘ وزیر تلسانی یادو اوردیگر موجودتھے