بچوں پر کڑی نگاہ رکھنےوالدین سے ضلع یس پی کی اپیل۔مقدمات درج کا نتباہ
جگتیال:26؍مارچ
(زین نیوز)
ضلع ایس پی جگتیال سندھو شرما نے کی ہدایت پر ڈی ایس پی جگتیال مسٹر آر پرکاش‘جگتیال ٹاون اسٹیشن ہاوز آفیسر کے کیشور کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو رات دیر گئے بلاضرورت باہر گھوم رہےہیں ن گلیوں‘ چوراہوں‘ فٹ پاتھوں ‘ پر بیٹھ کر وقت گذاری کرتے ہوئے وقت گذار ی کررہے ایسے نوجوانوں کو حراست میں لیا جارہا ہے
ضلع ایس پی سندھو شرما نے والدین سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور بلاضرورت گھر سے باہر گھومنے سے باز رکھیں انہوں نے کہاکہ ضلع میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کی جانب سے خصوصی اقدامات کررہی ہے اسی کی کڑی کے طور پرجگتیال ضلع میں راتوں کو غیر ضروری گھومنے اور آوارہ گردی کرنے والے منچلے نوجوانوں کے خلاف’’ آپریشن چبوترہ‘‘ خصوصی مہم چلاتے ہوئے پولیس کی جانب سے کارروائی جارہی ہے
کچھ نوجوان جو رات دیر گئےگروپس کی شکل میں نشہ کی حالت میں گاڑیوں پر گھوم کر غیر سماجی سرگرمیوں میں ملو ث ہونے اور دوسروں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں اورکچھ نواجون گلیوں‘ چوراہوں‘ فٹ پاتھوں ‘ پر بیٹھ کر وقت گذاری کرتے ہوئے وقت ضائع کررہےہیں پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جائے گا اور مقدمات درج کیے جائینگے۔
ضلع ایس پی نے انتباہ دیا کہ رات دیر گئے بلاضرورت باہر گھوم پھر کر ‘ امن میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ٹاون نیوسینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیے جائیں گے۔
جگتیال ٹاون اسٹیشن آفسیر مسٹر کے کیشور نے بتایا کہ گذشتہ رات جگتیال میں بلاضرورت گھر سے باہر گھومنے والے اور چبوتروں پر بیٹھے والے65 نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےانھیں پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے کونسلنگ دی گئی ہے۔
اس کارروائی میں جگتیال ٹاون پولیس اسٹیشن اور رول پولیس اسٹیشن ‘ ٹرافک پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹران نے حصہ کیا
