پٹرول اور ڈیزل کی قیمت قابو سے باہر

تازہ خبر قومی

قیمتوں میں آج مزیداضافہ۔ اضافہ سے عوام پریشان
نئی دہلی :26؍مارچ
(ا ے ایم این ایس)
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں قابو سے باہر ہو رہی ہیں۔ ہندوستانی تیل کمپنیوں نے آج (ہفتہ) 26 مارچ کو پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس ہفتہ کے پانچ دنوں میں چوتھی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہو گئے ہیں۔

Enter a Twitter URL

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ اس طرح گزشتہ پانچ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3.20 روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ہندوستانی پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (IOCL) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ پر نظر ڈالیں تو آج (ہفتہ) یعنی 26 مارچ 2022 کو پٹرول کی قیمت 98.61 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 89.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی

اس ہفتہ میں ہی 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 بار اضافہ ہوا ہے۔ اگر آپ کو یاد ہو تو 22 مارچ کو ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔

اس کے بعد 23 مارچ کو دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 80-80 پیسے اضافہ نے تشویش میں اضافہ کیا۔ 25 اور 26 مارچ کو بھی تیل کمپنیوں نے قومی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جو 80 پیسے فی لیٹر رہا۔