کریم نگر:27؍مارچ
(زین نیوز)
مرکزی حکومت نے کریم نگر ضلع کے عوام کو خوشخبری دی ہے ۔مرکزی وزارت دفاع نے کریم نگر ضلع میں ایک سینک اسکول کے قیام کی منظوری دی ہے۔حکومت نے غیر سرکاری تنظیموں‘ نجی اسکولوں ‘ ریاستوں حکومت کے ساتھ اشتراک سے ملک بھر میں 21 سینک اسکولوں کے قیام کو منظوری دی ہے جس کے تحت مرکزی حکومت نے کریم نگر کی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے سینک اسکول کے قیام کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سماجی بہبود کے تحت ضلع کریم نگر کے چپہ دنڈی کے رکم پور میں چلایا جانیوالا سینک اسکول اب مرکزی وزارت دفاع کے دائرہ کار میں آئے گا۔
۔ سینک اسکول میں داخلہ سمیت اسکول کے تمام اخرجات اب مرکزی حکومت پوری طرح سے برداشت کرے گی۔ آل انڈیا سینک اسکول انٹرنس امتحان کی بنیاد پر سینک اسکول میں داخلہ ہوگااور سینک اسکول میں چھٹی جماعت میں داخلہ لیا جائے گا۔
ضلع کریم نگر میں سینک اسکول کی قیا م کی منظوری پرریاستی صدر بی جے پی و رکن پارلیمنٹ مسٹر بنڈی سنجے‘ نے کریم نگر حلقہ پارلیمنٹ میں سینک اسکول کے قیام کی منظوری پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا
