اسپائس جیٹ کا مسافروں سے بھرا طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا

تازہ خبر قومی

نئی دہلی :28؍مارچ

(اے ایم این ایس)

دو پائلٹس اور دیگر متعلقہ ایئر لائن عہدیدار معطل

ڈی جی سی اے حکام نے بتایا کہ پیر کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں سے بھرا ایک اسپائس جیٹ کے طیارہ پیر کو اس وقت نقصان پہنچا جب اس کا بازو دہلی ہوائی اڈے پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیاطیارہ کے کھمبے سے ٹکراتے ہی ہلچل مچ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ مسافروں سے بھرا یہ طیارہ پش بیک کے دوران بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سے ایلیرون کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔”۔ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا، "کسی بھی واقعہ ، آگ اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے حکام کو موقع پر پہنچایا گیا، تمام مسافر محفوظ رہے اور کوئی زخمی نہیں ہوا،

ڈی جی سی اے نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی ہوائی اڈے) کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ اس سے قبل، اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ آج اسپائس جیٹ کی فلائٹ ایس جی 160، جو دہلی سے جموں جا رہی تھی، پش بیک کے دوران ایک کھمبے سے ٹکرا گئی۔ اس کی وجہ سے ایلیرون کو نقصان پہنچا۔ مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے جموں روانہ کیا گیا۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے پیر کو اسپائس جیٹ کے دو پائلٹوں اور دیگر متعلقہ ایئر لائن کے اہلکاروں کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپش بیک کے دوران طیارہ ایک کھمبے سے ٹکرانے کے بعد معطل کرنے کا حکم دیا۔