8 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کو سزا

بین الریاستی تازہ خبر

آندھراپردیش ہائی کورٹ کا سنسنی خیز فیصلہ

امراوتی ۔ یکم /اپریل
(زین نیوز )
آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے سنسنی خیز فیصلہ سنایا ہے۔ ریاستی ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر آٹھ آئی اے ایس عہد یداروں کو عمر قید کی سزا سنائی ۔۔

عدالتی فیصلے پر آٹھوں آئی اے ایس عہد یداروں نے ہائی کورٹ سے غیر مشروط معذورت خواہی کی کہ ان سے نادانستہ طور پر غلطی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مستقبل میں اس کے عدم ارتکاب کی عدالت سے التجا کی۔

ہائی کورٹ نے آئی اے ایس عہد یداروں کی معافی کو قبول کرتے ہوئے انہیں قید کی بجاۓ ایک سال کے لئے ہر ماہ میں ایک دن سوشیل ویلفیر ہاسٹل میں طلبہ کو کھانا کھلانے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک وقت کا کھانا ایک سال تک سوشیل ویلفیر ہاسٹل میں رکھا جاۓ ۔

ہائی کورٹ نے مستقبل میں اس سلسلہ میں سینئر آئی اے ایس عہد یداروان وجے کمار، شیاملا راؤ، گوپال کرشنا دویدی ، بی راج شیکھر، سری کاشمی، گر بیجاشنکر، وی چینا ویر بھدر دو اور ایم ایم نائک کو ہدایات جاری کی ہیں۔تاہم تو ہین عدالت کیس کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔

ہائی کورٹ نے ہائی اسکول کے احاطے اور دیگر سرکاری جگہوں پر بنیادی طور پر گاؤں کے سکریٹریٹ کی عمارتوں کی تعمیر پر سخت اعتراض کیا ہے اور انہیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

ہائی کورٹ کے ان احکامات کے تناظر میں توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا۔ ہائی کورٹ نے آج عدالتی احکامات پر کوئی کارروائی نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت شروع کی۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد فاضل ججس نے ریاست کے آٹھ سینئر آئی اے ایس افسران کو دو ہفتہ کی جیل کی سزا سنائی تھی لیکن معذرت خواہی پر اس سزا پر نظرثانی کی ۔