نظام آباد آٹو نگر علاقہ سے گمشدہ 7سالہ ارہان فاضل کی نعش کنال سے دستیاب

تازہ خبر تلنگانہ

ہاتھ باندھ کر پانی میں پھینکنے کاشبہ۔عوام میں تجسس کا ماحول

نظام آبادیکم ؍اپریل
(زین نیوز)
شہر نظام آباد کے علاقہ آٹو نگر کا رہنے والا ایک سات سالہ معصوم لڑکا لاپتہ ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری تھی اس دوران کل شام 4بجے کے قریب آٹو نگر علاقے سے گمشدہ 7 سالہ ارہان عرف فاضل نامی لڑکے کی نعش آج صبح نیو بریج کنال میں پائی گئی۔

تفصیلات کے بموجب نظام آباد کے محمد یونس جو آٹو نگر میں نیو بریج نزد مسجد عائشہ کے متوطن ہے جن کا سا ت سالہ معصوم لڑکا لاپتہ ہونے پر سوشل میڈیا پر تصویر وائر کی گئی تھی لیکن آج صبح کے اوقات میں نظام آباد کی مشہور بڑی نہر میں اس معصوم کی نعش برآمد ہوئی ۔

جب نعش کو باہر نکالا گیا تو یہاں موجود لوگوں میں زبردست تجسس کا ماحول پیدا ہوگیا کیونکہ اس لڑکے کے دونوں ہاتھ رسی سے باندھے ہوئے تھے ۔

جب اس حیرت انگیز واقعہ کی اطلاع ملنے پر 6-ٹاون پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو پانی سے نکالنے پر پتہ چلا کہ کسی نے لڑکے کے ہاتھ رسی سے باندھ کر کنال میں پھینک دیا۔ 6ٹاون پولیس نے کیس رجسٹر کرنے کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کر دیا اور اس واقعہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کا آغاز کررہی ہیں.

اس حیرت انگیز واقعہ کی اطلاع کے بعد شہر کی عوام نے اپنے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کئی شک و شبہات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

ا س طرح اچانک ایک سات سالہ معصوم کے ساتھ اس طرح کی حرکت کو دیکھ کر مقامی عوام میں کافی دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ہر کوئی اس واقعہ پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کررہے ہیں۔