ضلع جگتیال میں تیراکی کے دوران تین طالبعلم غرق

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال :3؍اپریل
(زین نیوز)
ضلع جگتیال کے دھرم پوری منڈل میں تمینالہ موضع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں تین طالبعلم تالاب میں تیراکی کی دوران غر ق ہونے سے فوت ہوگئے۔یہ واقعہ آج پیش آیا تفصیلات کے مطابق تمینالہ سے تعلق رکھنے والے چوتھی جماعت میں زیر تعلیم جی یشونت14 سالہ‘13سالہ مورم پلی شرت ‘پی نودیپ10سالہ‘آج تینوں مچھلیاں پکڑنے کے لئے مقامی تالاب گئے تھے

جہاںوہ تیرنے کے لئے تالاب میں اترئے‘تیراکی کے دوران یہ تینوں حادثاتی طور پرتالاب میں غرق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر دھرم پوری سرکل انسپکٹر کوٹیشور‘سب انسپکٹر کرن نے مقام حادثہ پہنچ کر تفصیلات حاصل کی اور تیراکوں کی مدد سے نعشوں کو نکلوایا۔

افراد خاندان کی جانب سے شکایت پرایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیابعد پنچنامہ نعشوں بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔اس واقعہ سے موضع میں غم واندہ کی لہر دوڑ گئی۔ لواحقین اور رشتہ داروں کی آہ و بکا نے حاضرین کوجھنجھوڑ دیا