نظام آباد:4؍اپریل
(پریس نوٹ)
صدرتلنگانہ جمعیۃ الحفاظ ویلفیر سوسائٹی حافظ سید واجد نواز نے آج میڈیا کے نمائندوں بات کرتے ہوے کہا 2018 میں مولانا سید ولی اللہ قاسمی علیہ الرحمۃ کی سرپرستی میں بنام خداوندی اس چھوٹے سے قافلہ نے بے سر وسامانی کے عالم میں محض خدمت گذاران دین وملت کے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوے بھیگے پروں سے آغاز کیا گیا تھا
لیکن الحمد اللہ آج سوسائٹی کے قیام کو چار سال مکمل ہونے آرہے ہیں تاحال لاکھوں روپیہ کے بجٹ سے استقامت کے ساتھ ہر ماہ تقسیم راشن کا پروگرام منعقد ہوتا آرہا ہے
شہر کے اکابر علماء کرام ودیگر معززین شہر سیاسی وسماجی قائدین نے اس کام کو خوب سراہا اور اخلاص کی دعاؤں سے نوازا جس کے نتیجہ میں الحمد للہ ہر ماہ کی اولیین تاریخوں میں تقریبا 55ہزار کی خطیر رقم سے سامان خوردونوش غرباء وضرورت مندوں تک پوری تحقیق اور رازداری کے ساتھ پہونچاجا جاتا ہے
تاہنوز رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی مناسبت سے اا کام کی مقدار کو بڑھاکر لاکھوں روپیہ کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے بقرعید کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرکے تقسیم گوشت کا پروگرام رکھاجاتاہے جس کی لاگت بھی لاکھوں روپیہ میں ہوتی ہے
الحمد منظم انداز میں تسلسل کے ساتھ ہر ماہ یہ کام ہورہاہے واضح رہیکہ چارسالہ میعاد میں اورلاک ڈاؤن کے ایام میں جو کچھ بھی خدمت اس سوسائٹی نے کی ہے اس کی ساری تفصیلات ریکارڈ ہے جس سے معاونین کو اطمینان ہوسکے ساری تفصیلات محفوظ ہیں
آج آغاز رمضان المبارک کے پیش نظر شہر کے 60 ضرورت مند گھرانوں میں خصوصی رمضان پیاکیج تقسیم کیا جارہا ہے جس میں 25/کلو چاول 5/کلوتیل اورمختلف قسم کی دال ودیگر سامان پکوان شامل ہیں
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب ببلو خان سینیر کارپوریٹر جناب عمران شہزادٹاؤن صدر محمد افضل الدین صدرعیدگاہ وقبرستان کمیٹی مجاہدخان یوتھ لیڈرعرفان علی ضلع اقلیتی صدر محمد ایوب خان ودیگر مہمانوں نے شرکت کی مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی نے دعاء فرمائی اور حافظ عامر نےجملہ معاونین کا شکریہ ادا کیا
حافظ وسیم خان جنرل سکریٹری حافظ ندیم حافظ نعیم حافظ آصف حافظ انیس حافظ اسلم حافظ مجیب حافظ نعیم وکارکنان شریک تھے
